مدینے کی گلیوں میں تنویر ہوگی

نعت
امام کائنات صلی اللہ علیہ والہ وسلم

مدینے کی گلیوں میں تنویر ہوگی
فضاؤں میں آقا کی تصویر ہوگی

رہائی کی کوئی نہ تدبیر ہوگی
کہ پیروں میں الفت کی زنجیر ہوگی

مبارک ہو آقا نے جن کو بلایا
کہ اب پوری خوابوں کی تعبیر ہوگی

مری جاں فدا ہو درِ مصطفی پر
یہاں زندگانی کی تعمیر ہو گی

مجھے حشر کا ڈر نہیں کوئی بابر
سناہے غلاموں کی تو قیر ہوگی

Babar Alyas
About the Author: Babar Alyas Read More Articles by Babar Alyas : 876 Articles with 564951 views استاد ہونے کے ناطے میرا مشن ہے کہ دائرہ اسلام کی حدود میں رہتے ہوۓ لکھو اور مقصد اپنی اصلاح ہو,
ایم اے مطالعہ پاکستان کرنے بعد کے درس نظامی کا کورس
.. View More