تمہارے لئے ہی یہ لفظوں کی بزم سجائی ہے

Asif Jalil



سنو..
تمہارے لیے ہی لفظوں کی یہ بزم سجائی ہے
وہ لفظ جو بکھرے ہوئے موتیوں کی طرح تھے
اپنی جگہ مکمل،مگر بے معنی
یہ موتی میرے اردگرد بکھرے ہوئے تھے
میں روز انہیں یونہی روندے ہوئے گزر جاتا
مگر پھر اچانک تم مل گئیں
تمہاری محبت غیر محسوس طریقے سے میری رگوں میں دوڑنے لگی
محبت...
جس کے بارے کہتے ہیں "ذات کی تکمیل ہوتی ہے"
کائنات کا خوبصورت ترین جذبہ
اور تم نے مجهے سر سے پاوں تک محبت کردیا
میں یہ اقرار کرتا ہوں
کہ تم نے،تمہاری محبت نے مجهے ان بکهرے موتیوں کو پرونا سکهایا
میرے جذبے اپاہج تهے
تم نے قلم کے ذریعے انہیں چلنا سکهایا
اور اس کے بعد میں نے تمہارے سنگ گزارا ہر لمحہ تصویر کرلیا
جذبوں کو لفظوں کے قالب میں ڈهال دیا
وہ کبهی نظم کی صورت اور کبهی غزل کا روپ میں ڈهل گئے
تبهی تو تم محسوس کرسکتی ہو
کہ میری شاعری کےپہلو میں تم دل بن کے ڈهڑکتی ہو
تم نے میرے لئے اتنا کیا اور میں تمہارے لئے کچهہ نہ کرسکا
تمہارے ساتهہ چلنے کی خواہش تهی مگر نا چل سکا
میری مجبوریاں میرے پاوں کی بیڑیاں بن گئیں
مگر مجهے اپنا وعدہ یاد ہے
کہ میں لفظوں کے موتیوں سے جتنی بهی مالائیں بناوں گا
سب تمہارے لئے ہوں گی
میں آج اس عہد کی تجدید کرتا ہوں،اس اقرار کے ساتهہ کہ مجهے تم سے محبت ہے
وہ محبت جو ذات کی تکمیل ہوتی ہے....!!

عین س
Asif Jaleel
About the Author: Asif Jaleel Read More Articles by Asif Jaleel: 226 Articles with 278414 views میں عزیز ہوں سب کو پر ضرورتوں کے لئے.. View More