“ چل پڑے شوق آوارگی میں”

“ چل پڑے شوق آوارگی میں “

( سیزن 3 )

سال نو اس دفعہ امریکہ کے شہر بفیلو ( نیاگرا) میں دنیا بھر میں جس طرح سال نو بڑی شان و شوکت سے بنایا گیا آسٹریلیا سے سال نو کی تقریبات کی شروعات ہوتی ہوئی جو سال نو کے آخری لمحات پر رات امریکہ اور کینیڈا بھی اپنا سفر طے کرتے ہوئے اپنی آخری رات 2023 کے اختتام اور سال نو 2024 کی طلوع ہونے کی نوید کی آمد پر اپنی منزل میں پہنچا اس میں چند لمحے ہے باقی تھے.

میں اپنی فیملی کے ساتھ اور اپنی بھتیجی اور اپنے بھتیج داماد ڈاکٹر مصباح ان کی فیملی جن میں شگاکو سے آئے ہو ان کے بھائی ان کی فیملی و و کزن کی فیملی و بچوں کے ساتھ جو آج ہی بفیلو پہنچے تھے ان کے آنے سے بھی سال نو کا چشن منانے میں چار چاند لگ گئے. اور اس ہی دوران آسمان سے جب اللہ کی رحمت برستے برستے ہلکی ہلکی ( Snow Fall ) برفباری بھی شروع ہوگئی اس سال نو کی آمد سے پہلی ہلکی برفباری سے سڑکیں چکا چوند ہوگی خاص کر بچوں نے سال نو و برفباری سی کافی لطف اُٹھایا . امریکہ میں یہ دیکھ کر بہت ہی خوشی ہوئی کہ ہماری بھتیجی اور بھتیج داماد ڈاکٹر مصباح نے جس طرح سے بفیلو ( امریکہ ) میں دیار غیر میں رہے کہ اپنے قریبی عزیز و اقارب و دوست احباب کو یکجا کیا ہوا تھا یہ سب کچھ دیار غیر میں دیکھ کر بہت خوشی و مُسرت ہوئی کے آج کل کے نفساسی کے دور میں بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے .

اس سال نو کی خوشی میں بفیلو الیکٹرک ٹاورز میں موہا الیکٹرک کمپنی نے سال نو کی آمد پر ہر سال کی طرح بفیلو الیکٹرک ٹاور پر بہترین آتش بازی کا پروگرام مُرتب کیا ہوا تھا. جیسے دیکھنے ہزاروں لوگوں نے جو ٹاور بلڈنگ کے آس پاس رات 9:00 بجے سے ہی اس آتش بازی کو دیکھنے پہنچے ہوئے تھے. فائر بال گرتے ہی سال نو کی آمد کا الیکٹرک ٹاورز بلڈنگ سے آتش بازی و پٹاخوں کا مختلف رنگوں کا بہترین مظاہرہ دیکھنے میں آیا. ہزاروں لوگوں نے جو ٹاور بلڈنگ کے آس پاس رات 9:00 بجے سے ہی اس آتش بازی کو دیکھنے آئے ہوئے تھے. یہ پورے امریکہ میں نیویارک کے بعد بفیلو میں دوسرا سب سے بڑا فائر بال آتش بازی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا جہاں رات کے 12:00بجے بال گری اور اس کے بعد پورا الیکٹرک ٹاور بلڈنگ اور اس کے آس پاس آتش بازی کے پٹاخے اور عوام کا نیو ائیر ویل کم کے علاوہ کوئی آواز سُنائی نہیں دے پارہی تھی. اور نوجوان ملکی اور غیر ملکی ایک دوسرے کو سال نوید کی مُبارکباد دے رہے تھے.

نہ پاکستان کی طرح ہوائی فائر نہ ہی موٹر بائیکوں کی گھڑگھڑاٹ نہ ہی کان پھٹنے والے باجوں کی پیپا پی نہ رُکنے والا شور ، نہ ہی کوئی گاڑی کا راستہ روک کے ابلیس کا شیطانی رقص کررہا تھا.

قریب ہی متعد بار تو موجود تھے ان میں جانے کا رش تو بہت تھا مگر باہر روڈوں پر نہ ہم نے کراچی و مُلک کے دیگر شہروں میں ابلیس جہالیت نسل اس دوران سڑکوں ، فٹ پاتھوں وغیرہ اپنی جہالیت پر مہر ثبت کررہی ہوتیں ہیں.

بفیلو میں اس طرح کہیں روڈ و دیکر کُھلے مُقامات نظر نہیں آئے. 12:45 پر الیکٹرک ٹاور اور اُس کے گرد ہزاروں کا ہجوم ایسے نظروں سے گھم ہوا کہ لگتا ہی نہیں تھا کہ ابھی کچھ دیر پہلے سال نو کی تاریخ بفیلو میں بنائی جارہی تھیں.

واپسی میں نہ کوئی روڈوں پر جلوس نہ کوئی ریلی نہ ٹریفک بلاک نہ ہی ہمارے ملک کی طرح جتھے کہ جتھے قانون نافذ کرنے والے روڈوں پر نظر آئے.

خیال یہ ہی آتا تھا کہ شاید سال نو پر ابلیس اور اس کے حواری ہمارے شہروں میں ہجرت کرجاتے ہیں.

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 310 Articles with 113724 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.