منفی میں سے مثبت

(Noman Baqi Siddiqi, Karachi)

منفی میں سے مثبت

2018 اور اس سے پہلے کی طرح اس بات کا امکان ہے کہ کچھ نا کچھ گڑبڑ ہوئ ہو ، اور پسندیدہ کی مدد ہوئ ہو، لیکن کچھ مثبت بھی ہے اس منفی میں، نا جواب دو ہر بات کا ، منفی میں۔

جس کو دبایا جاتا ہے پاکستانی قوم اسے ابھارتی ہے ہمدردی میں، اور قدرت سدھارتی ہے۔ جو دونوں بار ہوا۔

طاقتور کو بھی دکھایا جاتا ہے کہ ساری طاقت اس کے پاس نہیں ہے

اتنے دباؤ میں آزادوں کا آزاد رہنا اور آنا ، بڑے ناموں کا نا آنا ، اس بات کی علامت ہے کہ کچھ نا کچھ تو اچھا بھی ہے ، سچا بھی ہے اور ابھی کچھ کچا بھی ہے اور الیکشن کمیشن کچھ اچھا بھی ہے

کچھ ہارے ہیں تو کچھ جیتے بھی ہیں ۔ ہارنے والے بہت سے اُمیدواروں نے شکست تسلیم کی ہے اور جیتنے والوں نے ملک کی بہتری کا عزم بھی کیا ہے ۔

جیتنے والے اگر انتقام کی سیاست چھوڑ دیں تو کیا ہی اچھا ہو!!! اور کہیں کہ
آج تم پر کوئ گرفت نہیں !!!

اور اصل حقیقت تو یہ ہی ہے

یوں عرض کرو، اے اللہ !مُلک کے مالک! تو جسے چاہتاہے سلطنت عطا فرماتا ہے اور جس سے چاہتا ہے چھین لیتا ہے اور توجسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ذلت دیتا ہے ،تمام بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے، بیشک تو ہر شے پر قدرت رکھنے والاہے۔

Noman Baqi Siddiqi
About the Author: Noman Baqi Siddiqi Read More Articles by Noman Baqi Siddiqi: 255 Articles with 290609 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.