ستاروں کو کھانے والی کہکشاں

تحقیق کے مطابق ایک بڑی کہکشاں اینڈرو میڈا دیگر کہکشاؤں کے ستاروں کو اپنے اندر جذب کر رہی ہے۔ سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم کو کہکشاں اینڈرو میڈا کے مشاہدے کے دوران معلوم ہوا کہ جذب ہونے والے یہ ستارے دوسری چھوٹی کہکشاؤں کا حصہ تھے۔

ماہرِ فلکیات کی یہ رپورٹ نیچر نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ ستاروں کی اس طرح تباہی یا دوسری کہکشاؤں کا حصہ بننے کا تصور پہلے سے موجود تھا۔ لیکن اینڈرو میڈا کے نہایت باریک بینی سے کیے گئے مشاہدے سے ثابت ہوا ہے کہ واقعی میں ایسا ہو رہا ہے۔

خاکوں سے معلوم ہوا ہے کہ کہکشاں اینڈرو میڈا کی جسامت میں تبدیلی رونماء ہو رہی ہے۔ اینڈرو میڈا کے ماڈل سے پیش گوئی کی جا سکتی ہے کہ بڑی کہکشائیں اپنے نزدیک موجود دوسری چھوٹی کہکشاؤں کو جذب کر رہی ہیں۔

سائنسدانوں نے اینڈرومیڈا کے باہر ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں پہلی بار تفصیلات جاری کی ہیں۔اس کے علاوہ دریافت کیا گیا ہے کہ ستارے کہکشاں کے اندر خود سے ترتیب تبدیل نہیں کرتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین سے پچیس لاکھ نوری سال کے فاصلے پر واقع اینڈرو میڈا کے حجم میں اب تک اضافہ ہو رہا ہے اور ایک دوسری کہکشاں ٹرائینگلم کے ستاروں کے ایک جھرمٹ کو اینڈرو میڈا اپنی جانب کھینچ رہی ہے۔

تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف کیمبرج کے ماہر فلکیات ڈاکٹر سکاٹ چاپمین کا کہنا ہے کہ آخر میں دونوں کہکشائیں ایک دوسرے میں مکمل طور ضم ہو کر ختم جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ کہکشاؤں کے وجود میں آنے اور ختم ہونے کا عمل ایک ساتھ جاری رہتا ہے۔
.....
About the Author: ..... Read More Articles by .....: 16 Articles with 22222 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.