ہمارا رابطہ اور تعلق

ایک دفعہ میں اپنے پرانے ریٹائرڈ استاد سے ملنے ان کے گھر گیا ان سے علیک و سلیک کے بعد اپنی دورانی تعلیم کے سلسلے میں بات چیت ہوتی رہی اور اپنی تعلیم کے پرانے دور کی مختلف باتیں پوچھ رہا تھا اس ہی دوران میں نے اپنے استاد سے پوچھا سر ایک دفعہ آپ نے اپنے لیکچر کے دوران کلاس میں contact اور connection کے الفاظ پر بحث کرتے ہوئے ان دو الفاظ کا فرق سمجھایا تھا اس وقت بھی میں کنفیوز تھا اور اب چونکہ بہت عرصہ ہو گیا ہے مجھے وہ فرق یاد نہیں رہا آپ آج مجھے ان دو الفاظ کا مطلب سمجھا دیں تاکہ مجھے آگاہی ہو سکے۔۔۔

استاد صاحب مسکرائے اور اس سوال کے جواب دینے سے کتراتے ہوئے مجھ سے پوچھا:
کیا آپ اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔؟

میں نے جواب دیا:
جی ہاں سر میں اسی شہر کا ہوں استاد نے پوچھا آپ کے گھر میں کون کون رہتا ہے۔۔۔؟

میں نے نے سوچا کہ استاد صاحب میرے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتے اس لیے ادھر ادھر کی مار رہے ہیں بہر حال اس نے بتایا میری ماں وفات پا چکی ہے والد صاحب گھر میں رہتے ہیں، تین بھائی اور ایک بہن ہے اور سارے شادی شدہ ہیں۔

میرے اُستاد نے مسکراتے ہوئے مجھ سے پوچھا تم اپنے باپ سے بات چیت کرتے رہتے ہو۔۔۔؟

اب مجھے کافی غصہ بھی آیا اور کہا جی میں باپ سے گپ شپ کرتا رہتا ہوں استاد نے پوچھا یاد کرو پچھلی دفعہ تم باپ سے کب ملے تھے؟
اب میں نے غصے کا گھونٹ پیتے ہوئے کہا شاید ایک ماہ ہو گیا ہے جب میں ابو کو ملا تھا
استاد نے کہا تم اپنے بہن بھائیوں سے تو اکثر ملتے رہتے ہوگے بتاو پچھلی دفعہ تم سب کب اکٹھے ہوئے تھے اور گپ شپ حال احوال پوچھا تھا۔۔۔؟

اب تو میرے ماتھے پر پسینہ آ گیا اور لینے کے دینے پڑ گیے میں سوچنے لگا میں تو استاد سے کا رابطہ اور تعلق کے بارے میں جاننا چاہتا تھا مگر اُستاد تو مجھے کیا سمجھانے لگ گئے.

میں نے ایک آہ بھر کر لمبا سانس لیتے ہوۓ بتایا کہ شاید دو سال ہو گئے جب ہم بہن بھائی اکٹھے ہوئے تھے استاد نے ایک اور سوال داغتے ہوے پوچھا تم لوگ کتنے دن اکٹھے رہے تھے۔۔۔؟

میں نے ماتھے سے پسینہ پونچھتے ہوئے جواب دیا ہم لوگ تین دن اکٹھے رہے تھے۔

استاد نے پوچھا تم اپنے والد کے پاس بیٹھ کر کتنا وقت گزارتے ہو۔۔۔؟

اب تو مجھے کافی شرمندگی محسوس ہونے لگی اور میں نیچے میز پر رکھے کاغذ پر کچھ لکھنے لگا۔

استاد نے پوچھا کبھی تم نے باپ کے ساتھ ناشتہ لنچ یا ڈنر بھی کیا ہے۔۔۔؟

کبھی آپ نے ابو سے پوچھا وہ کیسے ہیں۔۔۔؟

کبھی تم نے باپ سے دریافت کیا کہ تمھاری ماں کے مرنے کے بعد اس کے دن کیسے گزر رہے ہیں۔۔۔؟

اب تو میرے آنکھوں سے ٹپ ٹپ آنسو برسنے لگے استاد نے میرا ہاتھ پکڑا اور کہا کہ بھائی پریشان شرمندہ مایوس یا اداس ہونے کی ضرورت نہیں مجھے افسوس ہے کہ میں نے بے خبری میں تمھیں ہرٹ کیا اور دکھ پہنچایا لیکن میں کیا کرتا مجھے آپ کے سوال Contact اور connection کا جواب دینا تھا۔۔۔

اب سنو اُستاد نے کہا کہ !!!
ان دو لفظوں کا فرق آپ کو اچھی طرح معلوم ہوگیا کہ تمھارا contact یا رابطہ تو تمھارا ابو سے ہے مگر connection یا تعلق ابو سے نہیں رہا یا کمزور ہے کیونکہ تعلق یا کنکشن دلوں کے درمیان ہوتا ہے جب کنکشن یا تعلق ہوتا ہے تو آپ ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔۔۔

ایک دوسرے کا دکھ درد بانٹتے ہیں۔ ہاتھ ملاتے گلے سے لگتے ہیں اور ایک دوسرے کے کام خوشی خوشی سرانجام دیتے ہیں جیسے ایک معصوم بچے کی ماں اس کو سینے سے لگاتی ہے، چومتی ہے بغیر مانگے دودھ پلاتی ہے اس کی گرمی سردی کا خیال رکھتی ہے جب وہ چلنا شروع کرتا ہے تو سائے کی طرح اس کے پاس رہتی ہے تاکہ وہ گر نہ جائے کوئی غلط چیز نہ کھا لے گر پڑے تو اس بچے کو گلے سے لگا کر چپ کراتی ہے۔۔۔

تو میرے پیارے شاگرد آپکے باپ اور بہن بھائیوں کے ساتھ صرف contact یا رابطہ ہے مگر آپ کے درمیان connection یا تعلق نہیں ہے۔۔۔

میں نے اپنے آنسو رومال سے صاف کیے اور استاد کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا سر آپ نے مجھے آج ایک بہت بڑا سبق پڑھا دیا جو زندگی بھر نہیں بھولوں گا ۔۔۔

آج ہمارے معاشرے کا یہی حال ہے کہ ہمارے آپس میں بڑے رابطے ہیں مگر کنکشن بالکل نہیں۔۔۔

آج فیس بک پر ہمارے پانچ ہزار فرینڈز ہیں مگر حقیقی زندگی میں ایک بھی نہیں۔ آج ہم صبح سویرے سیکڑوں دوستوں کو گڈ مارننگ کہہ کر بغیر خوشبو کے پھول بھیجتے ہیں حقیقی زندگی میں ایک پھول کی پتی بھی نہیں ملتی آج ہم تمام لوگ اپنے کاموں میں مصروف ہیں اور کاغذ کے بے خوشبو پھولوں کی تصویروں سے دل بہلاتے ہیں۔۔۔

کسی عزیز کے بچھڑنے پہ چند تعزیتی الفاظ اور رشتوں کے سارے تقاضے پورے کر کے ہم سرخرو ہونے کی کوشش کرتے ہیں

 

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 392 Articles with 192790 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.