تمام سچے پاکستانی اس بات سے متفق ہوں گے

سوال : ایک ھزار کی چیز تین ھزار میں بیجنے والے کون ؟
جواب : پاکستان کے تاجر برادری

سوال : بلیک مارکیٹنگ کے بےتاج بادشاہ کون ؟
جواب : پاکستان کے تاجر برادری

سوال : تجاوزات کے چیمپٸین کون ؟
جواب : ہماری تاجر کمیونٹی

سوال : ایک نمبر بتا کر دو نمبر اشیا بیج کر حرام کمانے والے کون ؟
جواب : ہماری تاجر برادری

سوال : ہر وقت عوام کو لوٹنے والے کون ؟
جواب : ہماری تاجر برادری

سوال :رمضان میں بھی دھوکے کے بازار گرم رکھنے والے کون ؟
جواب : ہماری تاجر برادری

سوال : ملازمین کا سب سے زیادہ استحصال کرنے والے کون ؟
جواب : ہماری تاجر برادری

سوال : رشوت دے کر پولیس افسران سے سپاہیوں تک کو خریدنے والے کون ؟
جواب : ہماری تاجر برادری

سوال : سفارش کے ذریعے میرٹ کی دھجیاں اڑانے والے کون ؟
جواب : ہماری تاجر برادری

سوال : نواز و زرداری کو منتخب کرنے والے کون ؟
ہمارٕی تاجر برادری ؟

سوال : ملک کو سودی قرضوں تلے دبانے کے اصل ذمہ دار کون ؟
جواب : تاجر برادری

سوال : ٹیکس دینے سے انکار کرنے والے کون ؟
جواب : تاجر برادری

ہمارا تاجر کہتا ہے؟
1 ـ ہول سیل خریدای پر شناختی کارڈ کی کاپی نہیں دیں گے ہم ۔

2 - اور FBR کا کوئی اہلکار ہماری کاروباری جگہ پر انسپیکشن نہیں کرے گا۔

دوسری بات سب سےاہم ہے۔ اور اس پر ان کو پریشانی اس لیے پڑ رہی ہے کہ جب FBR کا نمائندہ ان کے کاروباری جگہ کا کی انسپیکشن کرے گا تو وہ چند چیزیں دیکھے گا کہ

ان کے پاس اسٹاک کتنا ہے۔
انہوں نے یہ اسٹاک کتنے کا خریدا ہے۔
اور یہ اس اسٹاک کو کس ریٹ پر بیچ رہے ہیں
اور بیچنے کے بعد ان کا منافع کتنا بنتا ہے
اور اس منافع سے اخراجات نکال کر خالص منافع کتنا بنتا ہے۔
اس خالص منافع پر یہ تاجر کتنا ٹیکس دیتا ہے۔

جب یہ سب چیزیں وہ اہلکار چیک کرے گا تو ایک بات جو سامنے آئے گی وہ یہ ہو گی کہ

بورے والا سے 600 والا لٹھے کا سوٹ خرید کر 3600 میں بیچ کر 3000 منافع کمایا جا رہا ہے اور حکومت کو صرف 100 روپئہ منافع بتا کر 100 روپے پر ٹیکس دیا جا رہا ہے۔
باقی کا 2900 کہاں جاتا ہے۔

یہ سب چوری ڈکیتی ایک بڑا تاجر کر رہا ہے اس سے چھوٹے تاجر کو کیا مسلہ ہوسکتا ہے۔
جب بھی ٹیکس ہر تاجروں کی ہڑتال کا مقصد % 17 ٹیکس سے بچاو نہیں بلکہ اپنا کاروبار رجسٹر نہ کروانا ہے کیونکہ کاروبار رجسٹر ہو گا تو Saleکا ریکارڈ ہو گا اور اس ریکارڈ کی وجہ سے ان کی آمدنی کا گورنمنٹ کو پتہ چلے گا اور آمدنی کے اوپر انکم ٹیکس لاگو ہو گا تو میرے بھائیوں جب بھی تاجر حضرات ہڑتال کرتے ہیں وہ عوام کے لئے نہیں بلکہ ان کے اپنے مفاد کے لئے ہے ۔
جب پاکستان میں انکم ٹیکس کی شرح بڑھے گی تو حکومت بھی سیلز ٹیکس لگانے پر مجبور کم ہو گی جس سے براہ راست فائدہ عام عوام کو مہنگائی میں کمی کی صورت میں ہو گا
اور جو پچھلے ستر سالوں سے امیر امیر سے امیر تر اور غریب غریب سے غریب تر ہوتا جا رہاہے وہ کھیل بھی بند ہو جائے گا
لہذا شناختی کارڈ کی کاپی نہ دینا عوام کے حق میں نہیں بلکہ ان امیروں کے حق میں ہے
عام عوام ان کے چالاکیوں سے بچے
یہ پوسٹ صرف ان تاجروں اور کاروباری شخصیات کے لئے ہے جو ٹیکس چور ہیں
میرے خیال میں تمام سچے پاکستانی اس بات سے متفق ہوں گے ۔۔
 

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 392 Articles with 192271 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.