سابق صدر ٹرمپ روز ویلٹ ہوٹل کی خریداری میں دلچسپی رکھتے تھے


ہوٹل روز ویلٹ نے گزشتہ چار برس 4ارب 68کروڑ سے زائد منافع کمایا تھا. اس کے بعد جس طرح کے حالت پھر یکے بعد دیگرے پاکستان میں سیاسی عدم استحکام نے جہپاں پاکستان کو سیاسی، خارجی، داخلی و معاشی حالت میں پیچھے دھکیل دیا وہاں ہی پی آئی اے کا روز ایکٹ ہوٹل بھی اس کا نشانہ بنا.ایک وقت سابق مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےتاریخی اہمیت کے حامل ہوٹل روز ویلٹ کی خریداری میں دلچسپی کی رکھتے تھے مگر خبر امریکی روایت اور ضوابط کے خلاف ہے۔

اس وقت تک وائٹ ہائوس میں مقیم صدر اپنی مدت صدارت پوری ہونے تک خود کوئی اثاثہ یا جائیداد نہیں خرید سکتا تھس ۔ تاہم سبکدوشی کےبعد وہ ہر نجی کاروبار اور ڈیل کیلئے آزاد تھے مگر پھر اپنی سیاسی اور نجی کاروبار میں اتنے مصروف عمل رہے کہ اب پھر دوبارہ صدارتی الیکشن کی بھاگ دوڑ میں اپنا ہر نجی و کاروباری بزنس وقتی روکا ہوا ہے.

بعض دستاویزات کے مطابق گزشتہ چار سالہ ادوار کے دوران ہوٹل نے28؍ ملین (دو کروڑ 80لاکھ ڈالر یعنی 4ار ب 68کروڑ روپے سے زائد ) کا نقد منافع کمایا ہے، 90لاکھ ڈالر ٹیکس بھی ادا کیا۔

پی آئی اے کی ملکیت میں چلنے والا یہ ہوٹل روز ویلٹ ایک عرصہ سے مالی نقصان، مشکلات کے ساتھ ساتھ برسراقتدار حکمرانوں کے لالچ اور کرپشن کے حو الے سے زیر بحث بھی چلا آرہا ہے اور موجودہ پاکستانی حکومت بھی اس ہوٹل کو کسی نہ کسی طور پر ٹھکانے لگانے کی حکمت عملی اپنارہی ہے جبکہ امریکا میں پراپرٹی، منافع اور دیگر امور کے ماہر اس ہوٹل کی آمدنی اور منافع کی جو تصویر پیش کرتے ہیں اس لحاظ سے پی آئی اے کی ملکیت کا یہ ہوٹل روز ویلٹ سونے کا انڈہ دینےوالی مرغی ہے۔

بعض دستاویزات کے مطابق گزشتہ چار سالہ اپنے مالی سالہ ادوار کے دوران 28,765,106 ڈالرز یعنی 28؍ ملین ڈالرز سے زیادہ کا نقد منافع کمایا ہے۔

94,924,946 ڈالرز کی کل آمدنی جبکہ 66,159,840 ڈالرز کے کل اخراجات کے بعد یہ نقد منافع ہوااور اس پر 9,317,162 یعنی 9 ملین ڈالرز سے زیادہ کے ٹیکس بھی ادا کئے گئے ہیں۔

امریکا میں کمرشل پراپرٹیز کے بارے میں اعداد و شمار اور دیگر تفصیلات شائع کرنے والے اس ممتاز ادارے کی رپورٹ میں یہ بھی درج ہے کہ 1997ء میں اس ہوٹل میں مرمت اور تزئین و آرائش کیلئے 60؍ ملین ڈالرز سے بھی زیادہ کی رقم پی آئی اے انوسٹمنٹ نے خرچ کی ۔

اسی مرمت و تزئین و آرائش کی اندرونی کہانی کی ہوش ربا تفصیلات اور پی آئی اے انوسٹمنٹ کے عہدیداروں کی کرپشن اور بدانتظامی کے واقعات سے ہر پاکستانی اخبارات کو بھی آگہی ہے اور ہوٹل روز ویلٹ کے بارے میں گزشتہ 30؍ سال کے دروان ’’جنگ‘‘ میں متعدد رپورٹیں شائع کی جاچکی ہیں۔

امریکی ادارے کی شائع کردہ رپورٹ میں شائع کردہ اعداد و شمار، ہوٹل پر مزید تعمیر کیلئے ’’ایروائٹس‘‘ اور دیگر حیران کن تفصیلات مو جودہ حکومت کے ہوٹل کے نقصان اوردیگر دعوئوں کے برعکس ہیں۔

پی آئی اے انوسٹمنٹ کے سابق ایم ڈی نجیب سمیع گزشتہ 30؍ سال سے زائدپی آئی اے انوسٹمنٹ سے وابستہ چلے آرہے تھے پاکستان میں حکومتیں تبدیل ہونے سے متاثر نہیں ہوئے اور ہوٹل روز ویلٹ کے بارے میں تمام اعلانیہ اور خفیہ حقائق سے بخوبی واقف ہیں
 

انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجئنیر! شاہد صدیق خانزادہ: 392 Articles with 191826 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.