وہ ڈھانچے جو پتھر میں بدل جاتے ہیں

قرآن کریم اورلوہے اور پتھرکے انسانی ڈھانچے(فاسلز)
کیاایسا ممکن ہے کہ انسانی مُردوں کی لاشیں پتھر یا لوہے میں تبدیل ہو جائیں اور کیا قرآن کریم میں بھی ایسا کچھ بتایا گیا ہے؟

انسانی ڈھانچوں کی ہڈیاں پتھر یا لوہے (کے فوسلز)میں کیسے تبدیل ہوجاتی ہیں؟

وہ ڈھانچے جو پتھر میں بدل جاتے ہیں۔

سائنٹسٹ کی تحقیق کے مطابق اگر انسانی لاش کو کسی ایسی زمین میں دفنکیا جائے جو سیلیکا(silica) سے بھرپور ہو۔ تو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ ہڈی میں موجود اجزاء (اپیٹائٹ اور کیلشیم کاربونیٹ)پتھر میں تبدیل ہوجاتے ہیں،اور ان میں پتھر جیسی خصوصیات پیدا ہوجاتی ہیں۔
وہ ڈھانچے جو لوہے میں بدل جاتے ہیں۔

اگر انسانی لاش کو کسی ایسی زمین میں دفن کیا جائے جو پائرائٹ سے بھرپور ہو،جسے آئرن پائرائٹ بھی کہا جاتا ہے، یہ معدنیات آئرن ڈسلفائیڈ (FeS2) ہے۔

تو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ یہ ڈھانچے لوہےمیں تبدیل ہوجاتے ہیں، اور ان میں لوہے جیسی چمک، رنگت اور دیگر خصوصیات ظاہر ہوجاتی ہیں۔
اللہ فرماتا ہے۔

{وَقَالُواْ أَئِذَا كُنَّا عِظَاماً وَرُفَاتاً أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ خَلْقاً جَدِيداً ف قُل كُونُواْ حِجَارَةً أَوْ حَدِيداً ف أَوْ خَلْقاً مِّمَّا يَكْبُرُ فِي صُدُورِكُمْ فَسَيَقُولُونَ مَن يُعِيدُنَا قُلِ الَّذِي فَطَرَكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ}

مشرکین نے کہا: کیا جب ہم ہڈیان بن کر بوسیدہ ہوجائیں گے کیا ہمیں دوبارہ سے بنایا جائے گا؟ آپ کہہ دیں: تم پتھر کے بن جاؤ یا لوہے کے، یا کسی اور شے کے جو تمہارے خیال میں زیادہ بڑی ہو ، تب بھی وہ کہیں گے کہ :کون ہمیں دوبارہ جی اٹھائے گا؟َ آپ کہہ دیں: وہی جس نے تمہیں پہلی دفعہ پیدا کیا۔

یہ آیات بتاتی ہیں کہ مشرکین موت کے بعد دوبارہ جی اٹھنے کی حقیقت کا انکار کرتے تھے، اور کہتے تھے کہ انسان مر کر ہڈیوں پھر بوسیدہ ہڈیوں میں تبدیل ہوجاتا ہے ، آخر کار اس کی ہڈیاں بالکل ہی ثورا ہوکر مٹی میں مل جاتی ہیں۔

مگر اللہ تعالیٰ نے جواب دیا:کہ تم پتھر یا لوہے یا کسی بھی میٹیریل میں تبدیل ہوجاؤ اللہ تمہیں دوبارہ اٹھانے پر قادر ہے۔

• ان آیات میں قرآن مردے کے پتھر یا لوہے میں تبدیل ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے، اور یہ ایک ایسی حقیقت ہے جو سائنسی طور پر ثابت ہوچکی ہے۔
نہ صرف یہ، بلکہ یہ حقیقت مزید پیچیدہ مطالعات کے لیے سائنسی بنیاد بن گئی ہے جسے پیالیونٹولوجی (Paleontology)کہا جاتا ہے۔

چنانچہ قرآن نے اس حقیقت کا حوالہ دینے میں جدید سائنس سے سبقت حاصل کی ہے کہ فوسلز بنتے ہیں اور مردہ ہڈیاں پتھر یا لوہے میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔

 

انجینئر! شاہد صدیق خانزادہ
About the Author: انجینئر! شاہد صدیق خانزادہ Read More Articles by انجینئر! شاہد صدیق خانزادہ: 409 Articles with 219516 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.