اللہ کے بابرکت نام سے آغاز کرتے ہوۓ اپنے قلم کا رُخ
ڈیجیٹل دنیا کی ترقی کی طرف کرنا چاہوں گی ۔
نوع بشر کی ترقی آج ڈیجیٹل دور میں قدم رکھ چُکی ہے ۔ ڈیجیٹل عہد کے
ترقیاتی ماڈل نے گُزشتہ دور کے دوران آہستہ آہستہ روایتی اور تہذیبی
روایتوں کو تبدیل کرنا شروع کردیا ہے۔ اور اب ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں
اسکے نمایاں اثرات نظر آتے ہیں ۔ کرونا وائرس کی وبا کے دوران ہمیں ڈیجیٹل
ٹیکنالوجیز کی اہمیت اور ضرورت کا احساس ہوا ہے ۔ترقی کے اس نۓ دور نے بنی
نوع انسان کی خدمت کی ہے ۔آج کی دُنیا میں تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی
کا ایک نیا دور عروج پر ہے ۔اور یہ جنگل میں لگی آگ کی طرح پھیلتی جا رہی
ہے۔ اور کووڈ_ 19 کی وبا پھوٹنے کے بعد زوم پر آن لائن تعلیم ، ٹیلی میڈیسن
،آن لائن ایرننگ ،ہوم آفس کے طریقے اور شیئرنگ پلیٹ فارم اور دیگر بڑے
پیمانے پر اسکا استعمال ہوا ہے ۔ اسکے بغیر اب زندگی کا تصور ممکن نہیں ہے
۔یہ روزمرہ زندگی میں بنیادی جُز کے طور پر ہے ۔ زندگی میں ترقی صرف اب
ڈیجیٹل ٹیکالوجیز سے ہی ہے ۔ انٹرنیٹ سے مختلف ممالک میں معاشی بحالی ،
سماجی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں چین پہلے
نمبر پر ہے ۔وہاں سے ہی نت نٸ ایجادات منظر عام پر آتی ہیں ۔اور اسی کی
بدولت دنیا کو مُختلف نوعیت کی خدمات میں توسیع مل رہی ہے ۔ اور سروسز کا
معیار بلند ہو رہا ہے ۔ جدید ٹیکنالوجیز نے جہاں آپس میں بچھڑے ہوٶں کو
ملوایا ہے وہاں نوجوان نسل کو اپنا غُلام بھی بنایا ہے ۔ سب سے زیادہ ہماری
نوجوان نسل پر اپنے منفی اثرات مُرتب کیے ہیں ۔ ہمارے نوجوان اپنے مقصد کو
بُھول کر سارا سارا دن نیٹ پہ سکرولنگ کرتے نظر آتے ہیں وہ دوسروں کی ایجاد
کی ہوٸ چیزوں کے پیچھے اپنا قیمتی وقت برباد کرکے مقصد کو بُھلاۓ بیٹھے ہیں
۔ جہاں انکو اپنی قابلیت کا لوہا منوانا چاہیے وہاں اپنا بیش بہا قیمتی وقت
ضائع کر رہےاور خود کو کامیاب سمجھ بیٹھے اسکے برعکس ہمارے آباٶاجداد انکو
ملٹی میڈیا کا کوٸ پتہ نہیں تھا اور وہ کامیابی کی قدر نہیں جان پاۓ ۔اور
ہمارے نوجوان جاننے کے باوجود بھی اپنی قابلیت کے بل بوتے پر ترقی نہیں
کرپا رہے ۔ڈیجیٹل اشیاء نے انسان کو سست روی کا عادی بنادیا ہے ۔ ہر چیز کے
دو پہلو ہوتے ہیں منفی اور مثبت ایک طرف فائدہ اور دوسری طرف نقصان ۔مناسب
ہے اسکو مثبت استعمال میں لایا جاۓ۔تاکہ انسان اپنے بل بوتے پر کامیاب
ہوسکے اور زمانہ اسکے پیچھے آۓ۔بقول شاعر
حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو
چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لےکے چلو
تاکہ پوری دنیا میں سب سے بڑا ڈیجیٹل معاشرہ وجود میں آۓ۔اور ملک بھر میں
انٹرنیٹ سے وابستہ بنیادی ڈھانچوں کی تعمیر میں تیزی لاٸ جاۓ۔
والسلام |