فیس بک فرینڈ بینک کا سفر

فیس بک فرینڈ

فیس بک فرینڈ بینک کا سفر

دیکھا جائے تو محبتوں کے انبار تلے دبا ھوا ایک ادارہ ھے لیکن مارک زاکربرگ کے پلان کے مطابق بزنس دیتا ھوا بہترین ادارہ اگر ھم اسکو بنانے والے کے خیال کے مطابق استعمال کرتے ھیں تو اس سے استفادہ حاصل کرتے ھیں لیکن اگر اس کے برعکس استعمال کرنا چاھیں گے تو نقصان اٹھائیں گے ۔۔۔۔میں اکثر اپنی اس پن پوسٹ پر کچھ نیا لکھتی رھتی ھوں آج معاشرے میں جسطرح دھوکہ اور کرپشن دکھائی دے رھا ھے اسی طرح پاکستان کی فیس بک پر بھی یہی کچھ دکھائی دے رھا ھے ۔۔۔

آج گزرتے سال کے ساتھ یہ تحریر لکھنے کا مقصد یہ ھے کے میں نے فیس بک کے 2009 اور 2010 میں دو اکاؤنٹ بنائے اور دونوں پروفیشنل موڈ اور اپنی سچی پروفائل کے ساتھ ایک اکاؤنٹ فیس بک نے 17ھزار فالور کے ساتھ 5 مئی 2023 کو لاک کیا لیکن ایک سال کے بعد مئی میں کھول دیا ۔۔۔اب اس اکاؤنٹ کو کب تک برداشت کریں گے پتہ نہیں ۔

انسانوں کی خدمت کا جزبہ میں شاید پیدائش سے لے کر پیدا،ھوئی میری ماں بتاتی تھیں کے چھوٹی آصیفہ اپنی چیزیں بانٹ دیتی تھی اور آج بھی یہی حال ھے۔

میرا پروفیشن ھی چیڑیٹی ھے میں کئ سالوں سے بچوں کی ایجوکیشن پر کام کرھی ھوں یہ کام میں نے میٹرک کے بعد شروع کیا اپنے علاقے کے بچوں کو پڑھانے کا فری ۔۔بوڑھے لوگوں کی مدد کرنے کا غریبوں کی داد رسی کرنے کا جس سے میرا پاکٹ منی بھی نہیں بچ پاتا تھا۔۔

بات ھورھی تھی فیس بک کی تو جناب فیس بک نے میرے کام میں بہت مدد کی ھے میں نے اپنے ادارے ایمان فاؤنڈیشن کا بیج بنایا اس پیج نے چیڑیٹی کے حوالے سے مجھے بےشمار شخصیات سے آشنا کیا اور میرے ادارے کے بچوں کی بھر پور مدد بھی حاصل ھوئی کچھ لوگ اس پیج پر جوائن ھوئے اور آج بھی اپنی اسی سرگرمیوں کے ساتھ شامل ھیں اور میری ان کے لئے دعا ھے کے اللہ انکے جزبے کو سلامت رکھے کے کسطرح غریب بچوں کی تعلیم میں اھم کردار ادا کیا اور کر رھے ھیں ۔

5 مئی 2023 کو میرا پہلا اکاؤنٹ جب بند ھوا تو میں نے یہ اکاؤنٹ استعمال کرنا شروع کیا جو کے میں نے 2010 میں بنایا تھا تو اس پیج پر شاید ایک ھزار سے کم فالور تھے لیکن آج 5 جولائی 2024 کو 13 ھزار سے تجاویز کر گئے ھیں ۔

میں نے اپنی اسکول ایکٹیویٹی کو یہاں پرموٹ کرنا چاہا تو یہاں مجھے وہ مائند سیٹ نہیں ملا جس مائند سیٹ کے لوگ اس پیج پر تھے لیکن یہاں میں نے اسی مائند سیٹ کے ساتھ اپنی پہچان رکھتے ھوئے کام کیا جیسا کے لوگ پسند کرتے تھے اور لائیک کرتے تھے فیس بک کو پر موٹ کرنے کے لئے آڈینس کی ضروت ھوتی ھے اور ھر طرح کے لوگ شامل ھوتے ھیں ۔اسپر کام کیا تو پیج کی ریچ پڑھ گئی اور بہت ھی لوگ ریکوسٹ سینڈ کرتے ھیں ۔

4 فروری 2023 میں ایمان فاؤنڈیشن ھیڈ آفس کی بلڈنگ مافیا کے قبضے میں چلی گئی اور میں اس سال شدید زہنی اور جسمانی ازیت سے گزری دو بار ھوسپٹل بھی داخل ھوئی لیکن اللہ کا بہت کرم ھے کے اس فیز سے جیسنے میرا معاشی قتل کیا کافی حد تک نکل گئی۔ اور اس سے باھر نکلنے میں فیس بک نے بڑا اھم کردار ادا کیا کیونکہ میں نے اسکو پوزیٹیوو اپروچ کے ساتھ استعمال کیا اور ایسے لوگوں سے جڑی جن کی وجہ سے میرا مکتبہ فکر تبدیل ھوا ۔ ۔۔اور میں انھی لوگوں کی وجہ سے اس فیز سے نکل گئی یہ باتیں یہاں لکھنے کا مقصد یہ ھے کے اپنی زندگیوں کو بامقصد بنائیں اور سہارے لوگوں میں نہ ڈھونڈیں بلکہ خود دینے والے بنیں تو کائنات کا مالک آپ کو ایسی روحوں سے جوڑ دے گا جو درد میں آپ کا سہارا بن جائیں گی ۔۔ لیکن یاد رکھیں آپ کو زمین سے خود اٹھنا پڑے گا کوئی ھاتھ پکڑ کر نہیں اٹھائے گا ۔

جو لوگ مجھے انبوکس میں جاننا چاھتے ھیں انکے لئے یہ تحریر ھے ۔۔۔۔میں کراچی سے ھوں ایمان فاؤنڈیشن ایک چیڑیٹی ادارہ ھے جو لوگوں کی مالی امداد سے چلتا ھے میں اسکی چئیرمین ھوں اسکا کام چھوٹے غریب اور یتیم بچوں کی تعلیم ، ھیلتھ ، فوڈ پر کام کرنا ھے اسکے لئے ھم چھوٹے غریب علاقوں میں اسکول اور ادارے بناتے ھیں

ڈی پی میں اکثر نئی پرانی میری ھی تصویریں لگتی ھیں اور پوسٹ میں بھی ادارے کے بچوں کے ساتھ پکچر لگاتی ھوں ۔

میں شادی شدہ ھوں فیس بک پر اپنی فیملی پر موٹ نہیں کرتی میرا ایک اچھی کلاس سے تعلق ھے اور میں ایک بہت اچھی انسان مسلمان چیڑٹی پرسن ھوں لوگوں کی مدد کا جزبہ بچپن سے ھے تو بڑے ھوکر اسکو اپنا پروفیشن بنایا زریعہ معاش کی فکر سے آزاد ھوکر کام اپنے شوھر کی وجہ سے کیا اور آج بھی کر رھی ھوں زندگی کے کئی سال اس دشت کی سیاحی میں نکلے اور نکلیں گے ۔۔۔۔لیکن میرا کام فیس بک بننے سے پہلے کا ھے بعد کا نہیں لیکن فیس بک سوشل میڈیا نے اسکو استحکام دیا ۔۔۔

جن لوگوں کو میرے بارے میں جاننے کا شوق ھے اس تحریر کو پڑھ لیں ۔اور فیس بک تو نئے انداز سے استعمال کریں جو بنانے والے کے خیال پر مبنی ھو تو آپ کو فائدہ ھوگا ۔رشتے ڈھونڈنا اور لڑکیاں تلاش کرنا منفی روئیے رکھنا چھوڑ دیں اور اپنی جنس اور اپنے کام کے ساتھ اپنے آپ کو متعارف کریں تو آپ بدتر سے بہترین کی پوزیشن پر جائیں گے ۔۔۔اور اچھے دوست بھی بنا سکیں گے میری طرح ۔
فیس بک کا شکریہ کے آج میں اسکے لئے یہ تحریر لکھ رھی ھوں ۔۔
لوگ میری اس پن پوسٹ سے میرے بارے میں جان سکتے ھیں
 

ASFANDYAR KHALIL
About the Author: ASFANDYAR KHALIL Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.