ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا آغاز منگل کو
شنگھائی میں ہوا۔یہ ایکسپو درآمدات کے لئے وقف دنیا کی پہلی قومی سطح کی
نمائش کہلاتی ہے ۔چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے ایکسپو اور ہانگ چھیاو
انٹرنیشنل اکنامک فورم کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ
ملکی سطح کے ساتھ ساتھ بیرونی ممالک سے پرانے اور نئے دونوں دوست ایکسپو
میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ لی چھیانگ نے چینی حکومت کی جانب سے تمام شرکاء
کو دلی مبارک باد پیش کی اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا ۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ ساتویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو نے 129 ممالک
اور خطوں سے 3496 نمائش کنندگان کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ ایکسپو نے 297
فارچیون گلوبل 500 کمپنیوں اور صنعت کے رہنماؤں کی شرکت کے ساتھ ایک نیا
ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔ایکسپو کے دوران 400 سے زائد نئی مصنوعات، نئی
ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات کی رونمائی کی جائے گی، جو ماہرین کے خیال میں
عالمی کمپنیوں کے چینی مارکیٹ پر اعتماد اور سست عالمی معاشی بحالی کے
باوجود چین میں مزید ترقی کے لئے ان کے عزم کا مضبوط اشارہ ہے۔
اس ایکسپو کی مدد سے عالمی سرمایہ کار چین میں نئے مواقع کی تلاش میں بھی
ہیں کیونکہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت اپنی ذہین، سبز تبدیلی کو تیز کر
رہی ہے۔دنیا بھر سے متعدد صنعتی رہنما اپنی جدید ترین اختراعات اور
ٹیکنالوجیوں کی نمائش کے لئے کمر بستہ ہیں، جس کا مقصد چین کی وسیع مارکیٹ
صلاحیت سے فائدہ اٹھانا ہے۔شرکاء کے نزدیک یہ ایکسپو دنیا بھر کے کاروباری
اداروں کو خیالات کے تبادلے اور تعاون کے لئے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم
کرتی ہے۔ویسے بھی چین کی وسیع مارکیٹ صلاحیت، بہتر کاروباری ماحول اور شان
دار ٹیلنٹ پول نے ملک میں طویل مدتی سرمایہ کاری کے حوالے سے بیرونی سرمایہ
کاروں کے اعتماد کو تقویت دی ہے۔
اپنے ساتویں سال میں داخل ہوتے ہوئے ، ایکسپو نے اپنی "نیا دور ، مشترکہ
مستقبل" تھیم کو برقرار رکھا ہے ، جو بیرونی کمپنیوں کے لئے خصوصی معنیٰ
رکھتی ہے۔ایکسپو کے شرکاء متفق ہیں کہ یہ ایک پائیدار اور مزید کاربنائزڈ
مستقبل کا تصور ہے جس کے لئے حکومتوں، کاروباری اداروں، خریداروں، شراکت
داروں اور پوری سپلائی چین کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے.جدید توانائی
کے نظام کی تعمیر کے لئے چین کی لگن ایکسپو میں شریک کمپنیوں سمیت عالمی
توانائی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لئے "وسیع مارکیٹ کے مواقع" پیدا کرتی ہے.
توانائی کمپنیاں تسلیم کرتی ہیں کہ انہوں نے چینی صارفین اور شراکت داروں
کے ساتھ مل کر، توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے بہت سے منصوبے تیار کیے ہیں،
چین اور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی مارکیٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لئے چین
میں اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیت میں مسلسل سرمایہ کاری اور توسیع کی ہے۔ویسے
بھی چین 2030 سے پہلے تخفیف کاربن ڈائی آکسائیڈ کو عروج پر لانے اور 2060
سے پہلے کاربن نیوٹرل کے حصول کا عہد کرتے ہوئے ، اپنی توانائی کی منتقلی
کو تیز کرنے میں ثابت قدم رہا ہے۔چین کی نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن کے مطابق
گزشتہ ایک دہائی کے دوران ملک میں توانائی کے مجموعی استعمال میں صاف
توانائی کے شیئر میں 10.9 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔یہی وجہ ہے کہ رواں
سال بھی عالمی توانائی کمپنیاں توانائی کے شعبے کے لئے اپنی جدید ڈی
کاربنائزیشن ٹیکنالوجیوں کی نمائش کر رہی ہیں ۔ ایسی بہت سی نمائشیں ہیں جو
پہلی مرتبہ ایشیا یا چین میں پیش کی جا رہی ہیں۔
رواں سال اگست میں چین کی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی جانب سے جاری کیے
گئے وائٹ پیپر کے مطابق ملک کی ہوا سے بجلی اور فوٹو وولٹک برآمدات نے دیگر
ممالک کو 2023 میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو تقریباً 810 ملین ٹن تک
کم کرنے میں مدد کی ہے۔توانائی کی عالمی منتقلی میں چین کے کردار کو تسلیم
کرتے ہوئے ، عالمی نمائش کنندگان اپنے چینی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو
گہرا کرنے میں دلچسپی لیتے ہیں ۔ مقصد ، توانائی کے ایک نئے ماحولیاتی نظام
کی تعمیر کے لئے مل کر کام کرنا ہے جو چین کے دوہرے کاربن اہداف کی حمایت
کرتا ہے اور دنیا بھر میں پائیدار توانائی کی ترقی کو فروغ دیتا ہے. بلاشبہ
،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا اور توانائی کی منتقلی کو آگے بڑھانا ایک مشکل
کام ہے جسے کوئی ایک ملک یا خطہ اکیلے پورا نہیں کرسکتا ہے۔ایسے میں چائنا
انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو جیسی سرگرمیوں کے انعقاد سے نمائش کنندگان کو
شراکت داروں کے ساتھ ملاقات اور خیالات کے تبادلے، اتفاق رائے کی تشکیل اور
مشترکہ ترقی کو فروغ دینے کا زبردست موقع ملتا ہے۔
|