چینی حکومت نے شہری اور دیہی علاقوں کی مربوط ترقی کو فروغ دینے اور ملک کے
دیہی علاقوں کی احیاء کی کوشش میں جدید تجارتی گردش کے نظام کو بہتر بنانے
اور تھوک اور خوردہ صنعتوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک
ایکشن پلان جاری کیا ہے۔ایکشن پلان کا مجموعی مقصد 2027 تک ایک جدید تجارتی
گردش کا نظام قائم کرنا ہے جو باہم مربوط، موثر اور ہموار ہو، شہری اور
دیہی علاقوں کو جوڑتا ہو اور پیداوار کو فروخت کے ساتھ ہم آہنگ کرتا ہو۔
اس منصوبے میں جدید تجارتی گردش کے مقصد کے حصول کے لیے چار اہم کاموں کا
خاکہ پیش کیا گیا ہے، جن میں ایک سطحی شہری تجارتی ترتیب تیار کرنا، کاؤنٹی،
ٹاؤن شپ اور گاؤں کی سطح پر لاجسٹک ڈسٹری بیوشن سسٹم کو بہتر بنانا اور
پھلوں اور سبزیوں کے لیے کولڈ چین سرکولیشن کی شرح 25 فیصد اور گوشت کے لیے
45 فیصد تک پہنچنا شامل ہے۔
ایکشن پلان 100 اہم زرعی ہول سیل مارکیٹوں کی بھرپور ترقی سے ہول سیل اور
ریٹیل صنعتوں کی تبدیلی کو تیز کرنے اور برانڈ چینز ، فوری خوردہ اور لائیو
ای کامرس جیسے نئے فارمیٹس کی تیز رفتار ترقی کو فروغ دینے پر بھی توجہ
مرکوز کرتا ہے ، جبکہ تقسیم تنظیم کی صلاحیتوں کو مسلسل مضبوط بناتا ہے۔
مزید برآں ،یہ منصوبہ ڈیجیٹل سپلائی چین سروس پلیٹ فارم کی تشکیل سے
ڈیجیٹلائزیشن ، معیار اور ماحولیاتی استحکام کی سطح کو بڑھانے ، پیلیٹ
اسٹینڈرڈائزیشن کی شرح کو تقریباً 40 فیصد تک بڑھانے ، اور قابل تجدید
وسائل کے لئے ری سائیکلنگ سسٹم کو بڑھانے پر زور دیتا ہے۔علاوہ ازیں، اس کا
مقصد ڈسٹری بیوشن کے شعبے میں عالمی سطح پر مسابقتی اداروں کی ترقی کو فروغ
دے کر اور گھریلو اور بین الاقوامی تجارت کے انضمام کو تیز کرتے ہوئے
گھریلو اور بین الاقوامی انضمام کو فروغ دینا ہے۔
"یہ ایکشن پلان سپلائی چین کے ذریعہ چلایا جاتا ہے اور تھوک اور خوردہ
شعبوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ یہ نئی معیار کی
پیداواری قوتوں اور اعلی معیار کی ترقی کے لئے ملکی ضروریات کی مکمل طور پر
عکاسی کرتا ہے۔ ایکشن پلان پانچ کلیدی اصولوں پر زور دیتا ہے جن میں جدت
طرازی سے چلنے والی ترقی، کارکردگی میں بہتری، ساختی اصلاحات، سبز ترقی،
اور بین الاقوامی تعاون ، شامل ہیں. چینی ماہرین کے خیال میں یہ اصول پورے
ایکشن پلان میں مربوط ہیں۔
خاص طور پر ، ایکشن پلان میں ملک بھر میں 500 معروف تجارتی کاؤنٹیوں کو
فروغ دینے ، 5000 ٹاؤن شپ مارکیٹوں (تجارتی مراکز اور مارکیٹوں سمیت) کی
تزئین و آرائش اور تقریباً 50 ہزار با سہولت دیہی اسٹورز قائم کرنے کی
تجویز ہے۔
مزید برآں ، اس منصوبے کا مقصد متعدد کاؤنٹی پر مبنی لائیو ای کامرس مراکز
کو ترقی دینا اور دیہی علاقوں کے اندر معروف ڈیجیٹل گردش کے کاروباری
اداروں کو فروغ دینا بھی ہے ، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ ہر
انتظامی گاؤں میں کم از کم ایک جامع لاجسٹک سروس اسٹیشن ہو اور کاؤنٹیوں
میں مشترکہ تقسیم کا تناسب 30 فیصد سے زیادہ ہو۔اس منصوبے کا مقصد 100 اہم
زرعی مصنوعات کی ہول سیل مارکیٹوں کو فروغ دینا ہے اور زرعی مصنوعات کی آن
لائن خوردہ فروخت کا ہدف بھی 700 ارب یوآن سے تجاوز کرنا ہے۔
چینی ماہرین وسیع تر اقتصادی ترقی کی حکمت عملی کے حصے کے طور پر دیہی
تجارت کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیتے ہیں۔ وہ اس بات پر روشنی ڈالتے ہیں
کہ شہری اور دیہی علاقوں میں زیادہ متوازن اور موثر تجارتی گردش کے نظام کے
حصول کے لئے اس وقت موجود کمزوریوں کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔جدید تجارتی
گردش کے نظام میں، زرعی مصنوعات کی تقسیم اور دیہی تجارت ہمیشہ ایک کمزور
کڑی رہی ہے. اسی باعث،یہ ایکشن پلان دیہی تجارتی گردش میں خلا کو پر کرنے
اور زرعی سپلائی چین کو مزید بہتر بنانے پر زور دیتا ہے۔
جیسا کہ چین کی اقتصادی ترقی اس وقت اعلیٰ معیار کی ترقی کے مرحلے میں
منتقل ہوگئی ہے ، شہری اور دیہی تجارتی گردش کے نظام کے درمیان فرق تیزی سے
کم ہورہا ہے، ایسے میں اس ایکشن پلان سے یہ توقع ہے کہ یہ مربوط شہری دیہی
ترقی کے بہتر حصول سے دیہی تجارتی لاجسٹکس سسٹم کی تعمیر کو مزید عمدگی سے
آگے بڑھائے گا۔
|