چین کادنیا میں ایک مختلف اورمنفردمعاشی
مقام بحیثیت قوم زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبہ جات میں انتھک محنت
کانتیجہ ہے ۔چین نے ہنرمندوں کی فوج کی تیارکرلی ہے ،وہاں انڈسٹری سمیت
ہردوسرے گھر کے اندر بھی چینی ہنرمند مختلف مصنوعات تیار اوردنیا بھر کے
بازاروں میں فروخت کررہے ہیں۔چین کے معاشی انقلاب سے سیکھنے کیلئے بہت کچھ
ہے ، پاکستان اپنے دیرینہ دوست اورہمسایہ چین کے معاشی ماڈل کورول ماڈل
بنائے۔پچھلے دنوں ہمارے ہمسایہ دوست ملک چین میں قومی یوم آئین منایا گیا ۔
اس دوران ملک بھر میں آئین کے بارے میں لوگوں میں شعور بیدار کرنے کیلئے
مختلف مہمات چلائی جا رہی ہیں جو ملک کے بنیادی قانون کے طور پر کام کرتا
ہے۔آئین کی اہمیت کو نہ صرف ان تشہیری سرگرمیوں کے ذریعے محسوس کیا جاسکتا
ہے بلکہ کئی سالوں سے چین میں اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات
کیے جاتے رہے ہیں کہ قومی حکمرانی اور لوگوں کی زندگیوں میں آئین کے اختیار
کو یقینی بنانے کے لیے اس پر سنجیدگی سے عمل درآمد کیا جائے۔چینی قانونی
ماہرین کے نزدیک ریکارڈ اینڈ ریویو سسٹم، جو خود قوانین، قواعد و ضوابط اور
قواعد میں ترمیم اور منسوخی کے اختیار سے پیدا ہوتا ہے، بھی ایک مخصوص
ادارہ جاتی انتظام ہے جو آئین میں واضح طور پر بیان کیا گیا ہے۔یہ نظام
چینی خصوصیات کے ساتھ ایک آئینی نگرانی کا مربوط نظام ہے، جو آئین کے نفاذ
کو یقینی بنانے اور ملک میں قانون کی حکمرانی کے اندر ہم آہنگی اور اتحاد
کو برقرار رکھنے کیلئے ایک اہم میکانزم کے طور پر کام کرتا ہے۔
این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کام کے بارے میں سال 2024 ء کے اوائل میں این
پی سی کے سالانہ اجلاس میں پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے، ''آئین کی بقاء
اس کے نفاذ میں مضمر ہے، جس سے اس کا اختیار بھی پیدا ہوتا ہے''۔ اس میں
مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ نظام اہم ذرائع ہیں جن کے ذریعہ این پی سی آئین
کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے۔ان نظاموں کے ساتھ، عام شہریوں اور تنظیموں کو
بھی ایسے قوانین کو چیلنج کرنے کا حق حاصل ہے جو وہ آئین یا اس کی روح کے
خلاف سمجھتے ہیں۔ سال 2023 ء میں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے حکام نے
شہریوں اور تنظیموں کی جانب سے نظر ثانی کیلئے 2878 تجاویز کا جائزہ لیا
اور متعلقہ اداروں پر زور دیا کہ وہ 260 سے زائد معیاری دستاویزات پر نظر
ثانی کریں یا انہیں منسوخ کریں۔سال2020 کی رپورٹ میں سامنے آنے والی ایک
اور مثال این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کی قانون ساز امور کمیٹی سے متعلق ہے،
جس نے آئینی جائزے کے لئے عوامی تجاویز کے جواب میں سفارش کی ہے کہ سپریم
پیپلز کورٹ اپنی عدالتی تشریح میں شہری اور دیہی باشندوں کے درمیان ''پرسنل
انجری''کے معاوضے کے معیارکو یکجا کرے۔کمیٹی کے مطابق، اس معاملے کا جائزہ
لینے کے بعد، اس نے تجویز دی کہ، جیسے جیسے سماجی ترقی آگے بڑھ رہی ہے اور
شہری۔دیہی انضمام آگے بڑھ رہا ہے، شہری اور دیہی علاقوں کے درمیان ترقی اور
معیار زندگی میں فرق آہستہ آہستہ کم ہوا ہے۔ لہذا، معاوضے کے معیار میں فرق
کو بھی ختم کیا جانا چاہئے۔سال 2023 ء میں ریکارڈنگ کے جائزہ کیلئے مرکزی
اور مقامی حکام کی طرف سے این پی سی اسٹینڈنگ کمیٹی کے جنرل آفس میں کل
1319 قواعد و ضوابط اور عدالتی تشریحات بھی دائر کی گئیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی 20 ویں نیشنل کانگریس کی رپورٹ میں
کہا گیا ہے کہ معیاری دستاویزات کے لئے ریکارڈ اور جائزہ کے نظام میں بہتری
لائی جائے گی۔سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں
منظور کی گئی قرارداد میں آئینی جائزہ کے نظام اور معیاری دستاویزات کیلئے
ریکارڈ اور جائزہ کے نظام دونوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کا عہد کیا گیا
ہے۔آئین اور قوانین کے نفاذ کو مزید یقینی بنانے کیلئے ریاستی کونسل نے
نومبر میں قوانین، قواعد و ضوابط اور قواعد کی ریکارڈنگ اور جائزہ کے بارے
میں نئے ضوابط متعارف کروائے، جن میں عمل کو معیاری بنانے اور ریکارڈنگ اور
جائزہ کی صلاحیت اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے اضافی دفعات شامل ہیں۔چینی
قانونی ماہرین کے نزدیک نئے قواعد ریکارڈنگ اور جائزہ کے عمل کیلئے مخصوص
ضروریات کا خاکہ پیش کرتے ہیں، بنیادی اصولوں کی وضاحت کرتے ہیں اور ایسی
سرگرمیوں کیلئے ورکنگ فریم ورک کی وضاحت کرتے ہیں، جس سے آئین پر عمل داری
اور اس کے فروغ کو یقینی بنانے میں مزید معاونت ملتی ہے۔
|