ملک خداداد اسلامی جمہوریہ
پاکستان جو کہ اسلام کے نام پر بےشمار قربانیوں ک نتیجے میں حاصل کیا گیا جس کا
مقصد فروغ اسلام تھا جس کی آزادی کا مقصد یہ تھا کی ہم اپنے آزاد ملک میں آزادی
سے اپنی مذہبی و معاشرتی تعلیمات کے مطابق زندگیاں سنوار اور گزار سکیں لیکن
کیا ہم اس مقصد پر پورا اتر رہے ہیں آزادی کے نام پر اپنی تہزیب و معاشرت کے
پرخچے اڑائے جا رہے ہیں تعلیم اطوار لباس زبان کچھ بھی تو ہمارا اپنا نہیں رہا
حال ہی میں اپنے ملک کے اہم صوبے کہ نام نہاد گورنر (---) کی ذاتی زندگی کی
جھلکیاں کسی بھلے مانس کے ذریعے دیکھنے کا اتفاق ہوا نظر حیران اور دل پریشان
ہوا کہ اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے خطے کی اہم کرسی پر ایسا شخص براجمان کہ
جس کے معمولات زندگی اہل وعیال دیکھ کر کسی کی بھی زبان سے بے ساختہ یہ الفاظ
جاری ہوں “یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا یے“ جب یہ عالم ہو تو ایسے تاجدار
رعایا کو کس سمت لے جائیں گے جو مذیبی و اخلاقی سطح پر خود انتہائی پستی میں جا
پڑا ہو اپنے خانوادے سمیت اس نے ملک و قوم کے لئی کیا کرنا ہے یہ لوگ جس معاشرے
کی معاشرت اپنا رہے ہیں انہیں چاہئے کہ اسی معاشرے کہ فرد بن کر وہیں بسیرا
کریں کم از کم اسلام اور پاکستان کا نام بدنام کرنے سے بعض رہیں پاکستان کو
ایسے حکمرانوںں کی ضرورت نہیں جنھیں کھلے عام شراب کے نشے میں اپنی شناخت کا
بھی نہ پتہ چلے جنکی اولاد اور شریک حیات بے لباس سے لباس میں غیروں کے ساتھ
رقص و سرور کی محفلیں سجاتے ہیں ( اللہ ہمیں اور ہمارے ملک کو ان سے محفوظ رکھے
اور اللہ ہمارا ایمان سلامت رکھے ) خدارہ ہوش میں آؤ کچھ سوچو اور اپنی قوم کو
اپنے ملک کو ایسے صرف نام کے مسلمان حکمرانوں کے ہاتھوں تباہی سے بچانے کا
سامان کریں اللہ ہمیں صحیح قوت فیصلہ عنایت فرمائے درست سمت میں ہماری رہنمائی
فرمائے ہمیں سچ کی طاقت عطا فرمائے اور ہمیں اپنی زندگیاں مکمل طور پر اسلام کے
مطابق گزارنے کی توفیق عطا فرمائے اسلامی جمہوریہ پاکستان کو صحیح معنوں میں
“اسلامی جمہوریہ پاکستان“ بنائے (آمین) اللہ نگہبان |