ایک زر داری،سب پر بھاری

اگر سیا ست چالاکی،جھوٹ اور فریب کا نام ہے تو آصف علی زرداری پا کستان کے کا میا ب تر ین سیاستدان ثا بت ہو ئے ہیں۔

انہو ں نے دوسری سیاسی جما عتو ں مثلا اے این پی،ایم کیو ایم،جے یو آئی،مسلم لیگ فنگشنل گروپ، ن لیگ اور ق لیگ گو یا تمام قا بل ذکر جما عتو ں کو اس طرح کا دا نہ ڈالاکہ وہ اسے چگتے چگتے یو ں مصروف عمل ہو گئیں کہ اسے زرداری کا کو ئی عمل بد دکھا ئی ہی نہ دے سکا ۔بلکہ ان اتحا دی جما عتو ں کو دانہ چگنے میں اتنا لطف آ نے لگا کہ وہ یہ بھی بھول چکی ہیں کہ بطور سیاسی جما عت انہو ں نے کل کو ووٹ ما نگنے پھر عوام کے پاس جانا ہو گا۔وقتی طور پر ان سیاسی جما عتوں نے مالی فا ئدہ تو اٹھایا مگر جو سیاسی نقصان مستقبل میں انہیں پہنچنے والا ہے، شا ید ان سیاسی جما عتوں کو اس کا اندازہ ہی نہیں ہے۔گو یا صدر زرداری نے ایک تیر سے دو شکا ر کئے،ایک یہ کہ ان سیاسی جما عتو ں کو ہڈی ڈال کر انہیں اپنے کر تو توں سے بے خبر رکھا یا کم از کم بے نیاز کئے رکھا اور دوم یہ کہ ان کو سیاسی طور پر نقصان پہنچا کر ان کے ووٹ بنک کو آگ لگا دی۔

پاکستان میں عمو ماً حکمرا ن سیاسی جما عت کو فوج سے خطرہ یا دھڑ کا سا لگا رہتا ہے مگر صدر زرداری کا کما ل ملا حظہ کیجئے کہ انہو ں نے آرمی چیف کی سروس میں تین سال کا مزید اضا فہ کیا۔اور یوں آرمی چیف کے دل میں اپنے لئے کم از کم سا فٹ کارنر پیدا کرنے میں کامیاب رہے اور اگر آرمی چیف پر فوج ہی کی طرف سے اندرونی دباﺅ آیا اور اسکا ذ کر انہوں نے جنا ب زرداری صا حب سے کیا تو انہوں نے فو راً آرمی چیف کو دلاسہ دیتے ہوئے فر مایا کہ آپ پا لیسی بنا ئیں،آپ جیسے چا ہیں کر لیں، ہمیں کو ئی اعتراض نہیں ہوگا،ہم تو آپ کے تا بعدار ہیں۔اور یو ں پا کستان کا نا کام تر ین حکمران ہو کر بھی فوج کے عتاب سے اپنے آپ کو بچا ئے رکھا۔حالانکہ اتنی خرابی، اتنی کر پشن،اتنی بیڈ گو ر نس اور عوام کی اتنی بے زاری کبھی کسی نے کبھی نہیں دیکھی۔

دنیا کے سب سے بڑے بد معاش یعنی امر یکہ سے یہ کہہ کران سے اپنی دوستی قا ئم و دا ئم رکھی کہ جو جی میں آ ئے، کرتے جاﺅ،ڈرون حملے،زمینی حملے یا فضا ئی حملوں پر مجھے کو ئی اعتراض نہیں،ایبٹ آباد واقعہ پر تو خصوصی مبا ر کباد بھیجی اور اپنی وفاداری اور تا بعداری کا یقین دلایا یو ں امر یکہ کے شر سے اپنے آپ کو محفو ظ رکھا۔

ملک کے عد لیہ خصو صا سپریم کو رٹ کے چیف جسٹس سے کچھ خطرہ سا تھا ۔ان سے بچنے کے لئے ایک بڑے شیطان یعنی با بر اعوان کی ڈیو ٹی لگا دی اور یہ تو آپ کو پتہ ہے کہ شیطان بڑے بڑے نیک لو گو ں کو بھی رام کرنے میں خصوصی مہا رت رکھتا ہے۔لہذا نہ صرف یہ کہ ان کے ترازو میں تو لنے سے بچے رہے بلکہ اپنے خلاف قائم بے شمار مقدمات سے بری ہونے میں بھی کامیاب رہے۔

علاوہ ازیں بھی انہو ں نے بے شمار کمالات دکھا ئے ہیں جو ان کے اقتدار سے ہٹ جا نے کے بعد عوام کے سامنے آئینگے۔مگر فی ا لحال یہ بات پا یہ ثبوت کو پہنچ چکی ہے کہ ایک زرداری سب پر بھا ری ہے۔پاکستان کی تا ریخ میں اگر چہ ان کا نام نا کام ترین حکمران کی حیثیت سے لکھا جا ئیگا مگر سیاست کے میدان میں ان کا شمار نہایت چا لاک اور کا میاب ترین سیا ستدانو ں میں سے ہو گا۔
roshan khattak
About the Author: roshan khattak Read More Articles by roshan khattak: 300 Articles with 282429 views I was born in distt Karak KPk village Deli Mela on 05 Apr 1949.Passed Matric from GHS Sabirabad Karak.then passed M A (Urdu) and B.Ed from University.. View More