لکھنا کیوں ضروری

لکھ سکنا مشکل بھی ہے اور آسان بھی مگر شاعری لکھنے کے لئے ٹوٹا دل اور نثر لکھنے کے لئے ٹوٹا سر ہونا ضروری ہے(جو محبوب آپکا موبائل توڑ کر توڑے) یہ ویسے میرا اپنا خیال ہے آپکا اس سے متفق ہونا قطعی ضروری نہیں ۔
لکھنے کی تاریخ خاصی پرانی ہے ہمیشہ سے کاغز موجود نہیں تھے ایک وقت تھا انسان نے غاروں کے اندر کندہ کاریاں کر کے آنے والے انسانوں کے لئے پیغامات چھوڑۓ ۔پھر درختوں پر کھدائی کا یا درختوں کی چھال پی لکھنے کا رواج بھی آیا
پھر کپڑے پر لکھنے کا سیمنٹ کی تختیوں پر لکھنے کا رواج بھی موجود رہا ۔ آج بہت سی آثآر قدیمہ میں ملنے والی تختیوں پر بنی ڈرائنگز سے آرکیالوجسٹ پرانے پیغامات اخذ کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
مطلب انسان کا گہرا تعلق ہے لکھنے سے۔ پھر جب کاغز کا رواج آیا تو وہ آج کے کاغز جتنا نفسی نہیں تھا۔ آہستہ آہستہ کاغز بھی ترقی کرتا گیا اور اس پر اخبار میگزین چھاپے جانے لگے
لیکن پتہ ہے کیا لکھنا دل کی زبان کو آواز دینے کا نام بھی ہے جب آپ کسی کو سنا نہ سکیں جو کچھ آپ کے اندر چل رہا ہے جب آپ کو کچھ کمی محسوس ہو آپ لوگوں سے دور ہو جانا چاہیں دل بھر آئے تو لکھ لینا چاہئے ۔
ڈائری لکھنے سے ہم سب واقف ہیں ایک وقت تھا کہ کافی لوگ ڈائری لکھتے بھی تھے اور کسی نہ کسی مقم پر وہ ڈائری تھامے نظر بھی آتے تھے جو نہیں نظر آتے تھے وہ میری طرح چھپا کر لکھتے تھے۔ پر لکھتے تھے۔ مگر اب سوشل میڈیا نے ہر شخص کو چاہے وہ سوچتا ہو یا نہ ایک راءٹر بنا دیا ہے ہے اور وہ واو اعلیٰ بن کر لوگوں کو جیلس کرانے کے لئے اپنی زندگی کی ہر معلومات خوشی سے سر عام کرتا رہتا ہے۔ ٓ
اور یہ طوفان بدتمیزی دن بہ دن بڑھتا جا رہا ہے۔ آپ اسکو روک نہیں سکتے ٹوک نہیں سکتے۔
مگر لکھنے کے کچھ فائدے ہیں خاص طور پر اپنے دل کی آواز پر لکھنے کے جو آپ سنا نہ سکیں مگر کچھ جو آپ ڈیسنٹ انداز میں سنا سکیں فائدے اسکے بھی ہیں۔
جیسا کہ
جب آپ لکھتے ہیں سوچیں پہلے منتشر ہوتی ہیں پھر سیدھ میں آنے لگتی ہیں۔
سوچوں کا دھارا بہہ بہہ کر انرجی ضائع نہیں کرتا وہ ایک سمت میں راستہ دکھاتا ہے
آپ سے فیصلہ نہ ہو رہا ہو آپ ہر ممکنہ حل لکھنا شروع کر دیں آپ کو حل ملنا شروع ہو جائے گا
آپ زندگی کے مسئلے کے نقصان اور فائدے لکھنے شروع کریں آپکو فاءدہ یا نقصان ذٰادہ بہتر سمجھ آنے لگے گا
آپ لکھنا شروع کریں آُ کو اپنی ذات کی گہرائی کا اندازہ ہو جائے گا
آپ لکھنا شروع کریں آپ کو رونا آئے گا رو لیجیے آہستہ آہستہ آپ خالی ہو کر پر سے جڑنے لگیں
غرض یہ کہ زندگی میں لکھنا پڑھنا سب سے کام کی شہہ ہے اسی لیئے پہلا لفظ اقرا نازل کیا گیا۔
sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 232 Articles with 300015 views An enthusiastic writer to guide others about basic knowledge and skills for improving communication. mental leverage, techniques for living life livel.. View More