چین میں روبوٹکس انڈسٹری کا ایک بڑا انقلاب اس وقت جاری
ہے۔ ابھی حال ہی میں بیجنگ میں دنیا کا پہلا یونیورسل ایمبوڈیڈ اے آئی
پلیٹ فارم لانچ کیا گیا ہے، جو کئی جسمانی اقسام اور منظرناموں کو اسپورٹ
کرتا ہے ۔اس پیش رفت سے یہ توقع ہے کہ یہ اسمارٹ ٹیکنالوجیز کو حقیقی دنیا
میں ضم کرنے اور روبوٹکس، خودکار ڈرائیونگ اور انسان۔مشین تعامل کی ترقی کو
تیز کرے گا۔
یہ پلیٹ فارم، جس کا نام "ہوسی کائیو" رکھا گیا ہے، بیجنگ ہیومینوئڈ روبوٹس
انوویشن سینٹر نے تیار کیا ہے، جو کہ صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی
وزارت ، بیجنگ میونسپل گورنمنٹ، اور روبوٹکس سیکٹر کی کمپنیوں اور تحقیقی
اداروں نے مشترکہ طور پر قائم کیا ہے۔
ایمبوڈیڈ اے آئی مصنوعی ذہانت کو جسمانی شکلوں میں ضم کرتی ہے، جیسے کہ
روبوٹس، جو انہیں انسانوں کی طرح اپنے ماحول کو محسوس کرنے، سیکھنے اور
متحرک تعامل کرنے کے قابل بناتا ہے۔ حساب اور منطقی استدلال پر انحصار کرتے
ہوئے، یہ مسلسل سیکھتا ہے، اپنے آپ کو ڈھالتا ہے اور محسوس کرنے، عمل کرنے
اور ماحولیاتی فیڈ بیک کے ذریعے کاموں کو مکمل کرتا ہے، اس طرح خودمختاری
اور حقیقی دنیا میں عملی استعمال کو بہتر بناتا ہے۔انسان نما روبوٹس کے
علاوہ، دیگر ہارڈ ویئر جن میں تعامل کی صلاحیتیں ہیں، جیسے کہ خودکار
گاڑیاں اور ویئریبل ڈیوائسز، بھی ایمبوڈیڈ اے آئی کے جسم کے طور پر کام کر
سکتے ہیں۔
چینی ماہرین کے نزدیک انسان نما روبوٹ کے لیے ایک "دماغ" کا ہونا بہت ضروری
ہے، جو کہ قدرتی تعامل، جگہ کا ادراک، ارادے کی سمجھ، درجہ بندی کی منصوبہ
بندی اور غلطی کی عکاسی کو ممکن بناتا ہے۔اتنا ہی اہم ایک "چھوٹا دماغ" ہے،
جو کہ گرفت، مہارت کی تقسیم اور غلطی کے انتظام جیسے کام انجام دیتا ہے،
اور پورے جسم کے کنٹرول، دونوں ہاتھوں کا تعاون، مستحکم چلنے اور موبائل
نیویگیشن جیسے کاموں کا ذمہ دار ہے۔
روبوٹ پہلے اپنے کاموں کی منصوبہ بندی "دماغ" سے کرتا ہے، جو پھر "چھوٹے
دماغ" کو مخصوص افعال انجام دینے کا حکم دیتا ہے اور عملدرآمد کی فیڈ بیک
کو "دماغ" تک واپس بھیجتا ہے، اس طرح ایک کام کا لوپ بناتا ہے جو پیچیدہ
ماحول میں خودمختار فیصلہ سازی اور حرکت کے عمل کو مکمل کرتا ہے۔
ماہرین کے نزدیک ایمبوڈیڈ اے آئی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ صنعت کو ایک
یونیورسل انٹیلی جنٹ پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جو مختلف جسمانی اقسام اور
منظرناموں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہو، اور عام کاموں کو انجام دینے کے قابل
ہو۔
لانچ ایونٹ میں، پلیٹ فارم نے چار منظرناموں میں حقیقی مشین کے آپریشنز کا
مظاہرہ کیا جن میں صنعتی ترتیب، بلاک بنانے، ڈیسک ٹاپ صفائی اور لاجسٹک
پیکیجنگ ، شامل رہے۔ آواز کے تعامل اور ایپ کے ذریعے براہ راست رابطہ جیسے
مختلف ذرائع کے ذریعے، صارفین آسانی سے روبوٹس کے ساتھ تعامل کر سکتے
ہیں۔مثال کے طور پر، صنعتی ترتیب کے کام میں، آپریٹر نے ہوسی کائیو ایپ کے
ذریعے براہ راست رابطہ کیا، جبکہ روبوٹک بازوؤں نے آواز کے احکامات کی درست
تشریح کی اور دونوں ہاتھوں کے تعاون کے ذریعے ترتیب کے کام کو مکمل کیا۔
چینی ماہرین اپنی وضاحت میں بتاتے ہیں کہ "ایپ پلس روبوٹ" ماڈل پیچیدہ
تکنیکی صلاحیتوں جیسے کہ استدلال، منصوبہ بندی اور مہارت کے استعمال کو
سادہ طریقہ کار میں سرانجام دیتا ہے، جس سے صارفین کے لیے فوری ثمرات کا
حصول ممکن ہو جاتا ہے۔ اسی دوران، پلیٹ فارم حسب ضرورت ماڈلز اور مہارتوں
کی تیزی سے اضافے کو اسپورٹ کرتا ہے، جو مختلف منظرناموں کی ضروریات کو
لچکدار طریقے سے پورا کر سکتا ہے اور صنعتی آٹومیشن کے لیے آسان، موثر اور
ذہین حل فراہم کرتا ہے۔
پلیٹ فارم کام کی سمجھ سے لے کر عملدرآمد تک پورے عمل کو ذہین بنا سکتا ہے۔
یہ متعدد منظرناموں میں پیچیدہ کاموں کو انجام دینے کے قابل ہے اور مختلف
اقسام کے جسمانی شکلوں کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے، جس میں روبوٹک بازو، پہیوں
والے روبوٹس اور ہیومینوئڈ روبوٹس شامل ہیں ۔
ایمبوڈیڈ اے آئی کی ترقی کو اس سال کی حکومتی ورک رپورٹ میں بھی نمایاں
کیا گیا ہے۔چین کا ہدف 2025 تک انسان نما روبوٹس کے لیے ایک ابتدائی
اختراعی نظام قائم کیا جائے، اور 2027 تک ایک محفوظ اور قابل اعتماد صنعتی
اور سپلائی چین کا نظام قائم کرنے کا منصوبہ ہے،یوں متعلقہ مصنوعات حقیقی
معیشت میں گہرائی سے ضم ہو جائیں گی اور معاشی سماجی ترقی میں انتہائی اہم
کردار ادا کریں گی۔
|