پشاور زلمی نے چِیزئیس کو پی ایس ایل 10 کے لیے آفیشل فوڈ پارٹنر مقرر کر دیا

image
 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے مقبول فرنچائزز میں سے ایک، پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 کے لیے چِیزئیس کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سال نہ صرف پی ایس ایل بلکہ چِیزئیس کے لیے بھی خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ دونوں برانڈز اپنی دسویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ اس شاندار موقع پر، پشاور زلمی اور چِیزئیس نے مداحوں کے لیے ایک شاندار مہم تیار کی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت، چِیزئیس کا لوگو پشاور زلمی کی آفیشل کِٹ کے سینے پر نمایاں طور پر آویزاں ہوگا، جو دونوں برانڈز کے درمیان ایک شاندار اشتراک کا آغاز ہے۔

پشاور زلمی کے سی او او، عباس لائق اور چِیزئیس کے سی ای او،عمران اعجاز نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر مایہ ناز کرکٹر انضمام الحق ،زلمی اسٹارز علی رضا، احمد دانیال اور معاذ صداقت بھی موجود تھے۔ یہ شراکت داری دونوں برانڈز کے شوق، لگن اور سماجی خدمت کے عزم کی عکاس ہے۔
 
image

پشاور زلمی کے چیئرمین، جاوید آفریدی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

"ہم چِیزئیس کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ان کا معیار اور جدت پسندی ہمارے برانڈ کے وژن سے مکمل طور پر مطابقت رکھتی ہے۔ کرکٹ کے میدان سے ہٹ کر بھی، یہ شراکت داری ہماری سماجی خدمات کی سرگرمیوں اور مداحوں کے ساتھ جُڑنے کے عزم میں اہم کردار ادا کرے گی، تاکہ ہم پاکستان بھر میں کمیونٹیز کو انسپائر کر سکیں۔"
 
image

چِیزئیس کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، زوہیب حسن نے شراکت داری پر اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

"ہمیں پشاور زلمی کے ساتھ اشتراک پر بے حد خوشی ہے، جو کہ لاکھوں کرکٹ شائقین کے دلوں میں بسا ایک برانڈ ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے، ہم نہ صرف زلمی کے مداحوں سے قریب تر ہونا چاہتے ہیں بلکہ مثبت سماجی اثرات مرتب کرنے والے منصوبوں میں بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔"

یہ شراکت داری نہ صرف کرکٹ کے میدان میں شاندار کھیل پیش کرے گی بلکہ شائقین کے لیے مختلف دلچسپ سرگرمیوں میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔ پشاور زلمی اور چِیزئیس سماجی بھلائی، نوجوانوں کی ترقی، تعلیم اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف منصوبوں میں شراکت داری کے لیے پُرعزم ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: