مرید! حضور یہ زندگی کے رنگ اپنی جگہ لیکن کمبخت یہ انسان
بھی کئی رنگوں میں ملبوس ہوتے ہوئے بھی بے رنگ کیوں دکھائی دیتا ہے ؟
مرشد! پتر یہ دنیا رنگوں اور خواہشات کا مجموعہ ہے ،انسان رنگوں میں ملبوس
خواہشات کا سفر کرتا ہے ،
لیکن پتر کیونکہ انسان جلد باز ہے ،دنیا کے رنگوں میں اپنے رنگ ملکر اپنی
خواہشات کی تکمیل چاہتا ہے لہذا بے رنگی کی منزل پر پہنچ جاتا ہے ،
پتر ہم اناؤں کے جسموں پر خوش نمائی کا لباس زیب تن کیے مفاد کے راستے پر
چلتے ہیں اور محبتوں کا درس دیتے ہیں ،
اس لیے پتر انسان بے رنگ ہی دکھائی دیتا ہے ۔
مرید! جزاک اللہ خیرا
|