یَابَارِیُ سے ناممکن مسائل کا حل

تمام ارواح کو اللہ تعالیٰ نے بالکل مکمل انداز میں پیدا فرمایا ہے اس کی ہر تخلیق ہر قسم کے نقص سے پاک ہے۔ انسانی تخلیق اتنی جامع ہے کہ اس میں کوئی کمی نہیں اگر انسانی جسم کی بناوٹ کے ایک ایک حصے پر غور کیا جائے تو انسانی تخلیق اس کی ایک شاہکار ہے۔ اس شاہکار کے بنانے کی صفت کو باری کہا جاتا ہے۔ حضرت امام غزالی رحمة اللہ علیہ نے فرمایا کہ جب کوئی شخص کسی چیز کو بنانے کا ارادہ کرتا ہے تو اسے تین مدارج طے کرنے پڑتے ہیں۔ پہلا درجہ اندازہ ہے۔یعنی کسی چیز کو عدم سے وجود میں لانا ہے۔ دوسرا درجہ وجود دینا ہے اور تیسرا درجہ اس کی شکل و ہیت ہے۔ پہلے درجے کیلئے خالق کا لفظ استعمال ہوتا ہے اور دوسرے کیلئے باری کا اور تیسرے کیلئے مصور کا لفظ ہے۔ اس لیے باری کا مطلب تخلیقی وجود کو سنوار کرپیدا کرنا ہے یہ اسم جلالی ہے اور اس کے اعداد 313 ہیں۔ اس کے خواص مندرجہ ذیل ہیں۔

ڈاکٹر کے صاحب شفاءبننے کا عمل
اگر کوئی ڈاکٹر، حکیم یا طبیب یہ چاہتا ہو کہ اس کے علاج کرنے میں اللہ کی خصوصی مدد شامل حال ہو اور اس کی دی ہوئی دوا شفاءکا ذریعہ بنے تو اسے چاہیے کہ اس اسم کو روزانہ 213 مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے انشاءاللہ جس مریض کا وہ علاج کرے گا اللہ کرم کرے گا اگر یہ پابند تعداد میں نہ پڑھ سکے تو کھلا پڑھتا رہے۔

علاج شوگر
یہ اسم شوگر کے روحانی علاج کیلئے بہت مفید ہے اور اگر اس کے ساتھ مُحیی کا لفظ ملالیا جائے تو اس کے اثرات و قوی ہوجاتے ہیں۔ اس لیے جس شخص کو شوگر ہو اسے چاہیے کہ یاباری المحی گیارہ ہزار مرتبہ روزانہ پڑھے اور چالیس دن تک یہ پڑھائی جاری رکھے۔ انشاءاللہ جسم کا بگڑا ہوا لبلبہ درست ہوکر کام کرنا شروع کردے گا مگر ہر روز پڑھائی کے بعد اللہ کے حضور میں شفایابی کی دعا کرنا ضروری ہے۔

علاج فالج
فالج میں چونکہ جسم کا اہم حصہ متاثر ہوکر بیکار ہوجاتا ہے اور اسے نئے وجود کی ضرورت ہوتی ہے علاج کرنے کے ساتھ اس اسم کو کثرت سے پڑھتے رہنے سے آدمی بالکل درست ہوجاتا ہے اس کے ساتھ چند آدمی مل کر اکتالیس ہزار مرتبہ اس اسم کو پڑھ کر تیل دم کرکے فالج زدہ کو مالش کیلئے دیں۔ انشاءاللہ مالش کرنے سے خاصا فائدہ ہوگا۔

قبر میں راحت کا عمل
اگر کوئی شخص اسے روزانہ ایک سو مرتبہ پڑھنے کا معمول بنالے تو اللہ تعالیٰ اسے مرنے کے بعد قبر میں راحت نصیب فرمائے گا اور اس کی قبر کو مثل جنت کردے گا۔

دنیا کو مسخر کرنے کا عمل
عاملین کے نزدیک یہ اسم تسخیر عالم کے بھی عجیب اثرات رکھتا ہے جو شخص اسے تسخیر کی غرض سے پڑھے دنیا اس پر فدا ہوگی۔ شاہ عبدالرحمن کا قول ہے کہ جب کوئی کسی کی محبت میں مبتلا ہو تو اسے چاہیے کہ گلاب کے پھول پر اس اسم کو 75 مرتبہ پڑھ کر دم کرے اور اس کے بعد اپنا اور اس کا نام لے پھر جس کی آرزو ہو اسے دے۔ انشاءاللہ وہ محبت میں والہانہ پیچھے پیچھے پھرے گا۔ اگر کوئی حاکم اسے پڑھے تو ماتحت والے دل و جان سے اس کا حکم بجالائیں گے۔

یاباری کا جامع وظیفہ
یہ وظیفہ قضائے حاجات، مشکل سے مشکل کام کو حل کرنے، جادو، کالے علم کے اثرات ختم کرنے، برص اور جذام کی بیماری سے خلاصی پانے، اس اسم کے اسرار جاننے، غرضیکہ یاباری کے تمام فوائد حاصل کرنے کیلئے بہت مجرب ہے جو شخص اسے روزانہ 12 ہزار مرتبہ سات دن تک پڑھے گا اسے تمام فوائد حاصل ہوں گے اور اس اسم کے فیوض و برکات ظاہر ہوں گے۔
Jaleel Ahmed
About the Author: Jaleel Ahmed Read More Articles by Jaleel Ahmed: 383 Articles with 1217907 views Mien aik baat clear karna chahta hoon k mery zeyata tar article Ubqari.org se hoty hain mera Ubqari se koi barayrast koi taluk nahi. Ubqari se baray r.. View More