موٹرسائیکل ٹورنگ کی تیاری کیلئے اہم مشورے

بہت سارے لوگوں کو شوق ہے کہ ہم موٹرسائیکل پر شمالی علاقہ جات کا سفر کریں تو یہ تحریر ان کیلئے مفید ثابت ہوگی۔ اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیے گا۔

موٹرسائیکل ٹورنگ کے معاملہ میں عالمی شہرت رکھنے والے مکرم ترین خان صاحب کے ہمراہ یاد گار تصویر

موٹر سائیکل* 🏍️
👈ڈرائیونگ لائسنس، موٹرسائیکل کے کاغذات، اصل شناختی کارڈ، مع دو تین فوٹوکاپیاں
👈 سیفٹی جیکٹ، ٹراؤزر یا کہنی، گھٹنے کے حفاظتی گارڈز
👈🏻ٹیوننگ کروائیں
👈🏻کلچ کی تار لازمی چیک کریں کمزور ہو یا کوئی ایک تار ٹوٹی ہوتو پوری وائر تبدیل کریں
👈🏻ریس والی تار بھی اسی طرح چیک کریں (ایسی موٹرسائیکل جس کی عام مارکیٹ نہ ہو اس کی کلچ اور ریس والی تار ایکسٹرا ہمراہ رکھیں۔ ائرفلٹر بھی)
👈🏻ایسی موٹرسائیکل جو سلف اسٹارٹ ہو اس کی بیٹری چارج کروائیں، زیادہ پرانی ہو تو تبدیل کر لیں۔
👈🏻بریک لیدر اور ڈسک بریک کی ڈسکیں بھی چیک کریں
👈🏻 سیٹ پر رکھنے کیلئے ایکسٹرا کشن یا رکشہ کے ٹائر کی ٹیوب (اگر پہلے سے تجربہ ہوتو ورنہ سفر مشکل ہوجاتا ہے)
👈🏻 وائرلاک
👈🏻 موٹر سائیکل ڈسٹ کور
👈🏻 موٹر سائیکل کی کم از کم دو یا تین چابیاں، سامان میں الگ الگ جگہ رکھیں تاکہ ایک گم ہوتو دوسری موجود ہو
👈🏻 ٹیوب ایک عدد ایکسٹرا رکھیں
👈🏻 ہیلمٹ، (انٹرکام ڈیوائس والا ہوتو سبحان الله) ،
👈🏻 نظر والی یا دھوپ سے بچاؤ والی عینک
👈🏻 رومال یا فیس کور ماسک آندھی یا ڈسٹ اور تیز دھوپ میں بھی فائدہ دے گا
👈🏻 رائیڈنگ گلوز یا کپڑے کے دستانے، گرم دستانے بھی لازمی رکھیں۔ سردی میں اور تیز دھوپ میں ان کے بغیر موٹر سائیکل چلانا مشکل ہوگا۔
👈🏻 دو لوگ سفر کرنا چاہتے ہوں تو دوسرا بھی باہمت ہونا چاہیے، کیونکہ سفر کے دوران اس کا ڈبل امتحان ہوتا ہے۔

بیگ 💼 میں کیا کیا ہمراہ لیجانا اہم ہے

👈🏻 ایک یا دو گرم ملبوسات، ٹراؤزر، شرٹس، جیکٹ ، گرم اِنر سوٹ، مفلر، سویٹر یا جرسی موسم کے مطابق (جس ایریا میں جانا ہے وہاں کا متوقع موسم اور ٹمپریچر لازمی ملحوظ خاطر رکھیں)
👈🏻 پاور بنک، ٹارچ، ایک عدد چھوٹا چاقو، سامان باندھنے کیلئے مضبوط لیکن نرم رسی۔
👈🏻 ایک عدد بڑا شاپر یا پلاسٹک شیٹ جو بارش میں سامان کور کرنے کے کام آ سکے
👈🏻 پانی پینے کیلئے گلاس، چھوٹی بوتل یا کیمل واٹر کین
👈🏻 جوتے وہ جو مضبوط اور آرام دہ ہوں (جن کو پہن کے آپ دو گھنٹے آسانی سے واک کر سکیں)
👈🏻 طبیعت کے مطابق سردر، ہلکا بخار، زکام، کھانسی یا گلا خراب کی ادویات
👈🏻 صابن، شیمپو، خوشبو (حسب عادت و ضرورت)
👈🏻 آگ جلانے کیلئے لائیٹر
👈🏻 ایک عدد گرم پٹی (پہاڑوں کے سفر میں موچ، گھٹنہ درد یا مسلسل موٹرسائیکل چلانے سے بازو کے مسلز میں تکلیف ہوتو اس کے لپیٹنے سے آرام آجاتا ہے)
👈🏻 سرپر پہننے والی گرم ٹوپی
👈🏻 سر پر یا داڑھی کے بال ہوں تو ان کو سنوارنے کیلئے کنگھا۔
👈🏻بیگ کا وزن اتنا رکھیں جتنا آپ بآسانی اٹھا کے پیدل چل سکیں۔
👈🏻 ایک عدد نارمل سائز کی پلیٹ، چمچ، دسترخوان کیلئے پلاسٹک کا ٹکڑا، صفائی کیلئے صاف کپڑے کا ٹکڑا
👈🏻 ہائیکنگ کرنی ہو تو فولڈ ہو جانے والی چھڑی بھی ہمراہ رکھیں، ورنہ وہاں سے کوئی لکڑی حاصل کر لیں بہت مفید رہتی ہے

نوٹ:۔ تجربہ کار افراد اس میں مزید اضافہ کر سکتے ہیں۔
 

M. Qasim Waqar Sialvi
About the Author: M. Qasim Waqar Sialvi Read More Articles by M. Qasim Waqar Sialvi: 66 Articles with 21802 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.