چین کے دارالحکومت بیجنگ کا شمار دنیا کے نمایاں ترین
شہروں میں کیا جاتا ہے جہاں ہمہ وقت آپ کو مختلف قومی اور بین الاقوامی
سرگرمیاں دیکھنے کو ملتی رہتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ حالیہ برسوں کے دوران اس
شہر نے اقتصادی سماجی ترقی کے حوالے سے مختلف منصوبہ جات پر عمل کیا ہے اور
عوام کے لیے نمایاں سہولیات کو یقینی بنایا ہے، ان میں غیر ملکی افراد یا
سیاحوں کے لیے نت نئی خدمات بھی شامل ہیں۔
اسی کڑی کو آگے بڑھاتے ہوئے ابھی حال ہی میں، بیجنگ کے شہری میٹرو نظام میں
غیر ملکی جے سی بی کارڈز اور امریکن ایکسپریس کارڈز کے لیے "کنٹیکٹ لیس"
ٹرین پاس اور ٹکٹ خریداری کی خصوصیات فراہم کی گئی ہیں۔ یہ بیجنگ کو دنیا
کا پہلا میٹرو نظام بناتا ہے جہاں پانچ بڑے کارڈ سکیموں کے نیٹ ورک کا
احاطہ کیا گیا ہے۔اس نظام کی بدولت بیجنگ کا میٹرو نظام کنٹیکٹ لیس ٹرین کے
سفر، ٹکٹوں کی خریداری اور کرایوں میں ایڈجسٹمنٹ کی حمایت کرتا ہے، تاکہ
ادائیگی کی سہولت کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور ملکی سیاحت کے لیے سروس کے
معیار کو بلند کیا جا سکے ۔
یہ سروس کی بہتری بیجنگ کے پورے نیٹ ورک کے تمام 29 آپریشنل لائنوں، بشمول
دو ایئرپورٹ لائنوں، 523 اسٹیشن اور مضافاتی میٹرو لائنوں کا احاطہ کرتی ہے،
جس سے تمام ٹکٹ پوائنٹس پر کنٹیکٹ لیس سہولت فراہم کی گئی ہے ۔اس سہولت کی
بدولت مسافر آسانی سے اپنے کارڈز کو ٹرن اسٹائل کے سینسر پر لگائیں گے تاکہ
فوری رسائی حاصل کی جا سکے۔ اب انہیں پہلے سے ٹکٹ خریدنے یا کسی ایپ کو
ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اپنے کارڈز کے استعمال کے علاوہ، کارڈ
مالکان خودکار ٹکٹ فروخت کرنے والی مشینوں کا بھی استعمال کر سکتے ہیں تاکہ
متعدد ساتھیوں کے لیے بھی سفر کے ٹکٹ خریدیں جا سکیں۔اس حوالے سے چینی حکام
کے مطابق ہارڈ ویئر کو تبدیل کیے بغیر ان نئے کارڈز کو ساتھ "ٹیپ اینڈ گو"
خریداری کی حمایت کے لئے ٹکٹ وینڈنگ مشین سافٹ ویئر کو اپ گریڈ کیا ہے۔
ٹیپ اینڈ گو تک رسائی کے لئے غیر ملکی کارڈز کی حمایت کرنے کے علاوہ ،
بیجنگ ریل ٹرانسپورٹ غیر ملکی مسافروں کو تمام منظرناموں کا احاطہ کرتے
ہوئے مکمل طور پر مربوط ، آسان ادائیگی کا ماحول فراہم کر رہی ہے۔اس ضمن
میں اگر سنگل ٹریول ٹکٹ استعمال کرتے ہوئے اوور ٹائم کی صورتحال کا سامنا
کرنا پڑتا ہے تو غیر ملکی مسافر سیلف سروس مشینوں پر کرایوں کو ایڈجسٹ کرنے
کے لئے بیرون ملک جاری کردہ بینک کارڈز کا استعمال کرسکتے ہیں، جس سے
مواصلاتی رکاوٹیں کم ہوتی ہیں اور سفر کی سہولت میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس سے قبل ستمبر 2024 میں ماسٹر کارڈ اور ویزا کی حمایت کے بعد ادائیگی کی
سہولت کے لئے بیجنگ کے نقل و حمل کے شعبے میں یہ ایک اور بڑی بہتری ہے۔اس
ترقی کے ساتھ، بیجنگ میٹرو دنیا کا پہلا میٹرو نظام بن گیا ہے جو پانچ بڑی
کارڈ اسکیموں، یعنی، یونین پے، ماسٹر کارڈ، ویزا، جے سی بی، اور امریکن
ایکسپریس کے نیٹ ورک میں ادائیگی کی خدمات پیش کرتا ہے ۔ملک میں 13 ستمبر
2024 سے ٹیپ اینڈ گو سروس شروع ہونے کے بعد، بیجنگ کے شہری میٹرو نظام نے
130 سے زیادہ ممالک اور خطوں کے بینک کارڈز کے موثر استعمال کو ممکن بنایا
ہے اور اس پر کوئی شکایت نہیں آئی ہے ۔
حالیہ عرصے میں چین میں گھریلو ٹریول مارکیٹ میں تیز رفتار ترقی کے ساتھ
ساتھ، بین الاقوامی سفر میں بھی فروغ دیکھا گیا ہے، جس میں اندرون اور
بیرون ملک سیاحت دونوں میں اضافہ ہوا۔چین کی ویزا فری ٹریول پالیسی کی
بدولت چین کی جانب سفر میں تیزی آئی ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی سیاح
صدیوں پرانی روایات اور جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج کا تجربہ کرنے کے لیے چین
کا رخ کر رہے ہیں۔ ایسے میں ایک بہتر پیمنٹ کے ماحول، شان دار سفری سہولیات
اور دیگر حوصلہ افزاء اقدامات نے غیر ملکی سیاحوں کے لئے چین میں سفر کو
زیادہ آسان بنا دیا ہے.
|