عید الاضحیٰ مثالی انتظامات

 عید الاضحی قریب آتے ہی شہر کوٹ رادھاکشن کے گلی،کوچوں اور بازاروں میں خاصی گہما گہمی نظر آئی۔شہریوں کا جوش وخروش دیدنی تھا۔لوگ عید جیسے مذہبی فریضے کی ادائیگی کیلئے بہت زیادہ پرجوش نظرآئے،بازاروں،مارکیٹوں میں بھی عید خریداری کے سلسلے میں بہت زیادہ رش تھا.اس کے ساتھ ساتھ شہرمیں قائم مویشی منڈی کی رونقیں بھی دیکھنے والی تھیں۔ایک ہی مقام پر خوبصورت لگی ہوئی تمام ترسہولیات سے مزین ہمراہ بہترین سکیورٹی, مناسب پارکنگ،صاف ستھری مویشی منڈی انتظامیہ کی محنت اورکوشش کامنہ بولتا ثبوت تھی۔انتظامیہ کا ایک ایک فرد انتہائی پرجوش،کام میں جتاہوا،مذہبی تہوار فریضہ سمجھتے ہوئے عوامی خدمت کرتا پایا گیا.بالخصوص حاجی محمدانصاری انچارج شکایت سیل. مقصود احمد، سلیم انصاری،محکمہ صحت. عاطف محمود تارڈ، ویٹرنری ڈاکٹر.محمد امین کمبوہ فوکل پرسن سیل پوائنٹ.انچارج کنٹرول روم شیخ عبدالغفار ودیگر بلال اشرف،الطاف غوری،سینٹری سپروائزر اسلم مسیح کی کارکردگی انتہائی شانداررہی ہے کہ جوایک لائق تحسین عمل ہے۔ عید سے ایک ہفتہ قبل اور عید کے تینوں ایام صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے LWMCمسلسل متحرک رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سہیل ریاض چھینہ کی زیرنگرانی تحصیل بھرمیں عید کے حوالے سے تمام تر انتظامات کے ساتھ مکمل تیاری اور مثالی انتظامات دیکھنے میں نظر آئے۔اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض چھینہ نے ہمراہ LWMCکے TMOقاسم بن عزیز، مانیٹرنگ آفیسر خواجہ محمد علی،اربن ایر یامینجر ڈاکٹر لیاقت سردار گھرگھر جا کر عوام میں جانوروں کی آلائشوں اور فضلے کے تدارک کیلئے ماحول دوست پلاسٹک بیگ تقسیم کیے اور اس کے استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔انہوں نے بیگ تقسیم کے وقت شہریوں سے صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کیلئے خصوصی تعاون مانگتے ہوئے انتظامیہ کے وضع کردہ اصولوں پر عملدرآمد کرنے کا کہا اور اس پر چلنے پرزوردیا۔عوامی شکایات کیلئے میونسپل کمیٹی آفس میں کنٹرول روم بنایا،متعدد جگہوں پر LWMCصفائی آگاہی کیمپ لگائے،کسی بھی شکایت کیلئے محکمانہ اور LWMCنمبرزدئیے،جہاں پر شہری صفائی ستھرائی اور آلائشوں کے متعلق اپنی شکایات درج کروا سکیں۔عید کیمپ،ویسٹ کولیکشن پوائنٹ اور ڈمپنگ پوائنٹ بنائے۔ کوڑاکرکٹ،آلائشوں اور فضلے کو ٹھکانے لگانے کیلئے ٹرالیاں،لوڈرز رکشہ،کرین جیسی بھاری مشینری کا استعمال کیا۔شہر اور تحصیل بھر کو عید سے قبل اور عید کے دنوں میں صاف ستھرا رکھنے میں LWMCکا بڑا اہم کردار ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض چھینہ ہمراہ LWMCٹیم خالصتاً عوامی فلاح و بہبود کے پیش نظر بہترین اورمثالی انتظامات کیلئے مسلسل متحرک رہے۔ شہریوں کو بہم فائدہ پہنچانے کیلئے دن رات ایک کئے، اپنے دکھ سکھ کی پروا نہ کرتے ہوئے شہریوں کی خدمت کیلئے ہر دم چوکس و تیار نظرآئے۔شہریوں کی ایک کال پر کوئیک ریسپانس دیتے ہوئے ان کی ہر تکلیف و پریشانی کا ازالہ کرتے ہوئے نظرآئے۔ تحصیل بھر میں موجود جانوروں کی آلائشوں اور فضلے کو بلا تاخیر فوری اٹھاتے اور ماحول دوست جدید سائنٹیفک طریقے سے تلف کرتے نظرآئے۔ عید سے پہلے اورعید کے ایام میں اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض چھینہ عوامی خدمت خلق کے جذبے سے سرشار عید کیمپ، ویسٹ کولیکشن پوائنٹ اور ڈمپنگ پوائنٹ کے پیدل،موٹرسائیکل اورگاڑی پر باربار دورے کرتے اورجاری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے نظرآئے۔ تحصیل کوٹ رادھاکشن کی تاریخ میں پہلی بار خاصی اچھی،بہترین اور مثالی صفائی دیکھنے کو ملی ہے جس کامکمل سہراLWMCکے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی اور اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن سہیل ریاض چھینہ کو بھی جاتا ہے جن کی بہترین حکمت عملی اور ٹیم مینجمنٹ کے نتیجہ میں شہر اور تحصیل بھر میں اجلا،چمکتا،صاف ستھراماحول میسر آیا۔ اس موقع پر میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر ملک احتشام کی کاوشیں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں کہ پورے شہر کو صاف ستھرا بنانے میں بھرپورمعاون کردار ادا کیا کہ جہاں جہاں بھی گلیوں،بازاروں،چوکوں،چوراہوں میں کھڑا گندا پانی ملا،عید سے قبل صاف کروایا،جہاں بھی سیوریج لائن رکاوٹ مسائل حتی الوسع دورکئے،جہاں سیوریج ڈھکن ٹوٹے یا غائب بھی رکھوائے۔LWMCکے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کا عملہ بھی عوامی خدمت میں پیش پیش رہا ہے جو کہ ایک خوش آئندبات ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سہیل ریاض چھینہ اور ان کی ٹیم نے عید کے پُر مسرت لمحات میں شہر اور تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال بہتر بنا کر اور تجاوزات میں خاصی حد تک کمی لا کر اجلا چمکتا صاف شفاف شہر دے کر اپنی عمدہ اور بے مثال کارکردگی سے باشعور شہریوں کے دل جیت لئے ہیں اور وہ اسسٹنٹ کمشنر اور ان کی پوری ٹیم سے پوری طرح مطمئن نظر آتے ہیں۔ شہرکے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی بہت سی اہم، باوقار اور بااثرشخصیات نے اپنے فیسبک، واٹس ایپ پیغامات میں کوٹ رادھاکشن انتظامیہ اور ایل ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی کوبے حد سراہاہے۔میونسپل کمیٹی اور LWMC کے ایک ایک فردکاکام خراج تحسین پیش کئے جانے کے قابل ہے
 

A R Tariq
About the Author: A R Tariq Read More Articles by A R Tariq: 66 Articles with 63651 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.