اتر پردیش ہندوستان میں آباد اردو اسپیکنگ پٹھان جن کے
اجداد افغانستان سے ہندوستان آئے تھے - ان پٹھانوں نے اپنی شجاعت اور
بہادری سے حکومت میں اعلی عہدے حاصل کیے اور کچھ نے نوابی ریاستیں بھی قائم
کیں - ایسا ہی ایک گھرانہ تھا رعب دار حمید اللہ خان صاحب کا -
کون جانتا تھا حمید اللہ خان جن کا تعلق اتر پردیش انڈیا سے ہے ان کی
پوتیاں اداکاری کے میدان میں اپنا لوہا منگوائیں گی -
حمید اللہ خان کا تعلق اردو اسپیکنگ پٹھان (افغان) خانوادے سے تھا- آپ کا
بیٹا ریاست اللہ خان 1918میں پیدا ہوا - ریاست اللہ خان نے پولیس سروس
اختیار کی تقسیم ہندوستان کے بعد پاکستان میں پولیس کے اعلی عہدوں پر
ملازمت کی - ریاست اللہ خان دراز قد ، سرخ سفید اور شاندار انسان تھے آپ کی
اہلیہ "امیر جہاں "انتہائی سلجھی ہوئی شائستہ اطوار کی مالک خاتون تھیں -
وضع دار اور رکھ رکھاو والی خاتون جیسی کہ اردو اسپیکنگ گھرانوں کی خواتین
ہوا کرتی ہیں - آپ کے 9 بچے تھے جن میں دو بیٹے راحت اللہ خان ، خالد اللہ
خان اور سات بیٹیاں تھیں جن میں عائشہ ریاست ، طاہرہ ریاست ، سائرہ ریاست ،فردوس
ریاست عذرا ریاست اور خالدہ ریاست اور دیگر کے نام شامل ہیں - ایس پی ریاست
اللہ 1981 میں وفات پاگئے -
عائشہ ریاست 1941 میں متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئی - تقسیم ہندوستان کے
بعد آپ کا گھرانہ پاکستان کراچی آکر آباد ہوگیا -
عائشہ ریاست نے کراچی یونی ورسٹی سے تعلیم حاصل کی -
عائشہ ریاست نے ریڈیو پاکستان سے اپنے فن کا آغاز کیا پھر ptv پر ڈرامہ
سیریل میں اعلی اداکاری کے جوہر دکھائے - آپ کا شستہ اردو بولنے کا انداز
اور عمدہ انداز نشست و برخاست ناظرین کے دل موہ لیتا تھا - آپ شکل و صورت
اور قد کاٹھ میں اپنے والد سے مشابہ تھیں - سرو قامت ، خوش شکل اور دلکش
سراپا -
آپ کے مشہور پی ٹی وی ڈرامہ سیریل میں افشاں ، عروسہ، فیملی 93 اور مہندی
بہت مشہور ہوئے پرائیوٹ چینلز سے بھی آپ نے کئی ڈرامہ سیریل کیے - ان کی
تعداد پچاس سے زیادہ ہے اور اقساط کی تعداد تقریباً سو سے زیادہ ہے - ٹیلی
فلمز اور فلمز اس کے علاوہ ہیں ۔ آپ باصلاحیت اور منجھی ہوئی فنکارہ تھیں -
آپ کے دو بیٹے احمد اور احمر ہیں اور ایک بیٹی عالیہ ہے جو کہ نوے کی دہائی
کی سپر ماڈل bibi کہلاتی ہے -
آپ نے 1981 میں ڈرامہ سیریل افشاں کیا - اور آخری ڈرامہ سیریل سوتیلی مامتا
2020 میں کیا - اس کے بعد آپ کی صحت خراب رہنے لگی ۔ گھٹنوں کا درد بڑ ھ
گیا -13 جون 2025 کو آپ کراچی گلشن اقبال بلاک 7 میں وفات پاگئی - عائشہ
خان کو والد کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا -
عائشہ خان کی سب سے چھوٹی بہن جو کہ گھر میں منی کے نام سے جانی جاتی تھی -
خالدہ ریاست تھی - 1953 میں کراچی میں پیدا ہوئی- خالدہ نے بہترین تعلیمی
اداروں سے علم حاصل کیا - خالدہ نے 1975 میں ایک محبت سو افسانے سے فنی
کیرئیر کا آغاز کیے ۔ کئی ڈرامہ سیریل میں کام کیا جن میں بندش ، نمدار ،
دھوپ دیوار ، سلور جوبلی ، تعبیر ، پڑوسی اور کئی ٹیلی فلمز شامل ہیں -
انکے دو بیٹے رضا فیصل اور علی فیصل ہیں -
اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے اسی اور نوے کی دہائی میں پی ٹی وی پر راج
کیا - کینسر کے مرض کا شکار ہوکر 1996 میں وفات پائی اور سخی حسن قبرستان
میں والد اور والدہ کے قریب مدفون ہو گئیں -
دونوں بہنیں بہترین فنکارہ تھیں دونوں نے بہت شہرت حاصل کی -
آپ دونوں کا اعلی تعلیم یافتہ گھرانے سے تعلق تھا - جہاں روایات اور اقدار
کی پاسداری کی جاتی ہے - آپ کے عزیز و اقارب کا شمار معاشرے کے سلجھے ہوئے
باشعور افراد میں کیا جاتا ہے -
اللہ تعالی دونوں بہنوں کے درجات بلند فرمائے آمین -
--
|