11 جولائی عالمی یومِ آبادی: کراچی کی بڑھتی آبادی اور مسائل پر لمحۂ فکریہ

*تحریر: محمد ارسلان شیخ*

دنیا بھر میں آج 11 جولائی کو عالمی یومِ آبادی منایا جا رہا ہے۔ اس دن کا مقصد تیزی سے بڑھتی آبادی کے چیلنجز کی طرف حکومتوں اور عوام کی توجہ دلانا ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں آبادی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، اور سب سے زیادہ دباؤ کراچی جیسے بڑے شہروں پر پڑ رہا ہے۔
پاکستان کی آبادی 25 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے اور سالانہ لاکھوں افراد کا اضافہ ہورہا ہے۔ بڑھتی آبادی کے باعث تعلیم، صحت، روزگار، پانی اور رہائش جیسے شعبے شدید دباؤ کا شکار ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آبادی میں اسی رفتار سے اضافہ جاری رہا تو آنے والے برسوں میں مسائل مزید گھمبیر ہوں گے۔
کراچی ملک کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے، مگر یہاں آبادی کا بوجھ سب سے زیادہ ہے۔ دیہی علاقوں سے ہجرت کرنے والے لاکھوں افراد روزگار اور بہتر زندگی کی تلاش میں کراچی آ رہے ہیں، مگر شہر کی منصوبہ بندی اور سہولتیں اس رفتار سے نہیں بڑھ رہیں۔
کچی آبادیاں پھیل رہی ہیں، جہاں بنیادی سہولتیں ناپید ہیں۔
صاف پانی کی قلت اور ٹینکر مافیا کی اجارہ داری برقرار ہے۔
اسپتالوں میں مریضوں کا رش، ادویات کی کمی اور عملے کی قلت ہے۔
سرکاری اسکول کم اور خستہ حال، ہزاروں بچے تعلیم سے محروم ہیں۔
ٹرانسپورٹ کا نظام بدحال، سڑکوں پر گھنٹوں کی ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔
صفائی کا ناقص نظام، کچرے کے ڈھیر اور بیماریاں پھیل رہی ہیں،

ماہرین کے مطابق فوری اور ٹھوس حکومتی اقدامات ناگزیر ہیں،
مفت اور آسان خاندانی منصوبہ بندی کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔
دیہی علاقوں کی ترقی پر توجہ دی جائے تاکہ شہروں کی جانب ہجرت کم ہو۔
کراچی میں غیر قانونی تعمیرات اور کچی آبادیوں کو کنٹرول کیا جائے۔
تعلیم اور صحت کے شعبے میں ہنگامی بنیادوں پر سرمایہ کاری کی جائے، خاص طور پر خواتین کی تعلیم کو فروغ دیا جائے۔
عالمی یومِ آبادی اس بات کی یاد دہانی ہے کہ اگر ہم نے اپنی آبادی پر کنٹرول نہ کیا اور وسائل کی منصفانہ تقسیم اور بہتر منصوبہ بندی نہ کی تو آنے والی نسلوں کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وقت آگیا ہے کہ حکومت اور عوام مل کر اس چیلنج کا مقابلہ کریں اور ایک پائیدار اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھیں۔



 

Muhammad Arslan
About the Author: Muhammad Arslan Read More Articles by Muhammad Arslan: 14 Articles with 3919 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.