انٹرنیٹ سے جڑی معاشی سماجی ترقی

انٹرنیٹ سے جڑی معاشی سماجی ترقی
تحریر: شاہد افراز خان ،بیجنگ

حالیہ دنوں ایک رپورٹ میں چینی سماج میں انٹرنیٹ کی ترقی سے متعلق اعداد و شمار سامنے آئے جنہیں دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ ملک کی معاشی سماجی ترقی میں کس بہتر انداز سے انٹرنیٹ کو ضم کیا گیا ہے۔ یہ امر باعث حیرت ہے کہ ملک میں جون 2025 تک 1.12 ارب سے زائد انٹرنیٹ صارفین فعال تھے، ملک میں انٹرنیٹ پھیلاؤ کی شرح 79.7 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں 1.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہے۔

یہ بات قابل تعریف ہے کہ، چین نے چودہویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کی مدت کے دوران انٹرنیٹ کی ترقی میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ خاص طور پر، انٹرنیٹ کو زیادہ جامع بنانے کی کوششوں نے بزرگ شہریوں اور دیہی علاقوں کے رہائشیوں جیسے اہم گروہوں کو اس ترقی کے فوائد میں حصہ دار بنایا ہے۔

جون 2025 تک، چین میں 60 سال یا اس سے زائد عمر کے 161 ملین انٹرنیٹ صارفین فعال تھے، جبکہ دیہی علاقوں میں رہنے والے صارفین کی تعداد 322 ملین تھی۔ ان گروہوں میں انٹرنیٹ پھیلاؤ کی شرح بالترتیب 52 فیصد اور 69.2 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اسی دوران، چین میں انٹرنیٹ کی مسلسل ترقی نے ملک کے اندر اور بین الاقوامی سطح پر چینی ثقافت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کی مثال چینی آن لائن ادب اور گیمز کی برآمد میں اضافہ، نیز مقبول ویب سیریز اور متعلقہ سیاحتی مقامات کے درمیان بڑھتی ہوئی ہم آہنگی کے طور پر دی گئی۔

چین کی انٹرنیٹ مارکیٹ میں ، انٹرنیٹ صارفین اور موبائل انٹرنیٹ صارفین کی سب سے بڑی تعداد ہے ، اور دنیا کا سب سے بڑا اور تکنیکی طور پر جدید نیٹ ورک انفراسٹرکچر تعمیر کیا گیاہے۔ چین کا 5 جی نیٹ ورک دنیا کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہےجبکہ 6 جی کلیدی ٹیکنالوجیوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ نئی قسم کی صنعت کاری کو آگے بڑھانے اور معاشی بحالی کو آگے بڑھانے میں بھی انٹرنیٹ کی ترقی نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ 5 جی ایپلی کیشنز کو قومی معیشت کے اہم شعبوں میں کامیابی سے ضم کیا گیا ہے ، اور صنعتی انٹرنیٹ تمام 41 بڑے زمروں کا احاطہ کرتا ہے۔

چین نے انٹرنیٹ کو مسلسل ترقی دیتے ہوئے فائیو جی، فائبر آپٹک نیٹ ورکس، آئی پی وی 6، انٹیگریٹڈ اسپیس گراؤنڈ نیٹ ورکس، کمپیوٹنگ پاور، بیدو سیٹلائٹ سسٹم، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور دیگر شعبوں میں تیزی سے ترقی دیکھی ہے۔ چین نے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن ریٹیل مارکیٹ کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے ۔ ملک کے آن لائن ٹریول بکنگ صارفین کی سالانہ ترقی نمایاں انداز سے آگے بڑھ رہی ہے ، اور کیمپنگ اکانومی، نائٹ اکانومی اور سٹی واک جیسے نئے کھپت کے منظرنامے معاشی ترقی کو چلانے والے نئے انجن کے طور پر ابھرے ہیں۔ ملک میں دیہی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافے سے انٹرنیٹ کے ذریعے لائے گئے نئے کاروباری فارمیٹس، ماڈلز اور منظرنامے دیہی معیشت کو مزید فروغ دینے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافے میں ایک اہم کھلاڑی بن چکے ہیں۔

چین کے ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں بہتری آ رہی رہی ، 5 جی اور گیگابٹ آپٹیکل نیٹ ورک کی نمائندگی کرنے والے "ڈبل گیگابٹ" نیٹ ورک نے تیزی سے تعمیر اور ترقی کے راستے پر قدم رکھا ہے۔اسی طرح مصنوعی ذہانت کی ترقی سے لائی جانے والی تبدیلیوں سے توقع ہے کہ نئی معیار کی پیداواری قوتوں کی ترقی کو مضبوط رفتار ملے گی ، اور اعلیٰ معیار کے ڈیٹا سیٹس کے قیام کو فروغ ملے گا ، کمپیوٹنگ وسائل کے موثر اشتراک کا احساس ہوگا ، جدید ترین مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیوں کی ترقی کو تقویت ملے گی ، اور لارج ماڈلز اور ایمبیڈڈ انٹیلی جنس جیسی ٹیکنالوجیوں کی تحقیق اور ترقی کو فروغ ملے گا۔

 

Shahid Afraz Khan
About the Author: Shahid Afraz Khan Read More Articles by Shahid Afraz Khan: 1568 Articles with 843927 views Working as a Broadcast Journalist with China Media Group , Beijing .. View More