سفر حج چیپٹر ٤

اگر آپ حج پر جانا چاہتے ہیں تو جامعہ اشرفیہ کی تربیتی کلاس ضرور اٹینڈ کر کے جائیں۔ مولانا یوسف جو کہ سب سے بڑے جامعہ اشرفیہ کے استاد ہیں۔
آپکو نتہائی موثر اور آسان طریقے سے سمجھائیں گے کہ جامعہ میں موجود ہو کر آپکو ہر منظرآنکھوں کے سامنے ہوتا ہوا محسوس ہو گا۔
اور حج ادا کرتے ہوئے آپکو ہر بات کانوں میں سنائی دیتی محسوس ہوگی کہ کس موقع پر کیا کرنا تھا۔
جب جامعہ پہنچے تو خواتین ہال میں طالبات نے جانے کی رہنمائی کی۔
وہ مستقبل کی حجاج کی رہنمائی کے لئے بہت خوشی سے کمر بستہ تھیں اور بہت خوش اسلوبی سے تمام کام دیکھ رہی تھیں۔
مولانا یوسف کے فصاحت و بلاغت، الفاظ کا چناو، الفاظ کی ترتیب سب سے بڑھ کر اہم بات کو دوہرانے کا پر اثر انداز سب مل کر وقت کو
بہت شاندار بنا رہے تھے کہ وقت گزرنے کا پتہ ہی نہ چلا۔
آہستہ آہستہ روانگی کے دن قریب آرہے تھے ۔ خوشی سی خوشی مگر ساتھ ہی ایک ہلکی سی گھبراہٹ بھی تھی۔
اپنے کمرے میں ایک شیلف پر
دوائیں، چھتریاں، بسکٹس ، چپس ، موزے، چشمہ سوئی دھاگہ، جائے نماز، کاپی پین جمع کرنا شروع کر دیا تھا پھر بھی ٹینشن تھی کچھ رہ نہ جائے۔
۔
اسی سب میں گھر والے دوبارہ سے جامعہ کی تربیتی کلاس میں لے گئے۔
دوبارہ سے سب وہی باتیں سن کر اچھی طرح ذہن نشین کیں۔
آخر کو زندگی کا اہم ترین فریضہ اور وقت و مشقت کے ساتھ آپ جا رہے ہیں تو پوری کوشش کریں

کہ اچھے سے ادا ہو قبول و منظور کرنے والا تو اللہ ہے۔
تیاریاں مکمل ہونے کی طرف رواں تھیں ۔



مگر بار بارلگ رہا تھا کہ کچھ رہ نہ جائے کچھ رہ نہ جائے
اسی لئے کافی وقت شاپنگ میں کھپایا آخر کو خواتین کے بیگ میں ایک جوڑے کی گنجائش تو ہمیشہ ہی ہوتی ہے

sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 237 Articles with 317295 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More