او کے
(Noman Baqi Siddiqi, Karachi)
"او کے " کا کیا مطلب ہے ؟
اس نے شرما کر پوچھا او کے کا کیا مطلب ہے میں نے کہا قبول ہے ! اس نے پھر اور زیادہ شرما کر دوپٹہ منہ پر رکھ لیا جسے میں گھونگھٹ سمجھ کر خیالی دنیا میں کھو گیا اور پرانی محبت کے مزے نئے انداز میں لینے لگا
میرا خیال ہے جس طرح دلہن یا محبوب کی خاموشی کو رضا مندی سمجھنا خطرناک ہو سکتا ہے ، اسی طرح او کے کا مطلب نا پوچھنا بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔
وہ ٹھیک ہی تو پوچھ رہی تھی
او کے کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں
بیگم کے جواب میں ok کا مطلب طوفان کو روکنا ، جو شدت سے آنے کو تیار ہو
جس کی بات درست ہو اس کی بات سے متفق ہونا اور کہنا جی ٹھیک " او کے "
میرا ایک اسکول کے زمانے کا دوست بہت چڑتا ہے اور عمر کے بڑھنے سے زیادہ میرے OK سے چڑتا ہے اور مجھے اس وجہ سے سیاست کا الزام دے دیتا ہے ان تحفوں کے ساتھ جو وہ دبئی سے میرے لیے لاتا ہے .
کسی باتونی خاتون کی تیز رفتار ریل گاڑی کو ہری جھنڈی دکھانے کو بھی ok کہہ سکتے ہیں سینئر استاد کو عزت دینا یا پھر سیٹھ صاحب کی ہر بات میں ہاں میں ہاں ملانے کا مطلب بھی یہ ہی ہوتا ہے ۔
جس سے محبت ہو جاے اس کی ہر بات کے جواب میں Ok jee کا اپنا ہی مزہ ہے
لڑائ ختم کرنا ہو یا بحث سے بچنا ہو یا پھر جو مجھ سے پوچھ رہا ہو کہ اس کا مطلب کیا ہے جی بتاتا ہوں
Okay
ن سے نعمان |
|