پیغامِ یومِ دفاع قربانی ، اتحاد اور عزمِ نو کا دن 6 ستمبر 1965ء

اگر ہم پاکستان کی دفاع کے لیے ایک ساتھ متحد ہو جائیں تو ملکِ پاکستان ہمیشہ دنیا میں سر بلند رہے گا کیونکہ نوجوان نسل ہی اصل میں پاکستان کا اپنے جوش و عزم اور جذبے سے دفاع کر سکتی ہے۔
پیغامِ یومِ دفاع
قربانی ، اتحاد اور عزمِ نو کا دن
یومِ دفاع 6 ستمبر 1965ء
" خونِ شہید سے ہے مہکتا وطن ہمارا،
قربانیوں کا حاصل ہے پاکستان ہمارا"
1): یومِ دفاع
پاکستان کی دفاع کا دن ، یہ دن 6 ستمبر کو منایا جاتا ہے اور 1965 کو اسی دن جنگ لڑی گئی تھی ، کہ جب بھارت نے پاکستان پہ تاریکی میں حملہ کیا تھا ، پاکستان کی افواہ شہداء اور عام شہریوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی دفاع کے لیے اور پاکستان کے عزم وقار کے لیے یہ جنگ لڑی جب بھی اسی دن کو یوم دفاع کہا جاتا ہے اور یہ دن پاکستان کی افواج شہداء اور عام شہریوں نے جو قربانیاں دی اس کی یاد میں منایا جاتا ہے ۔
"وطن کی مٹی گواہ ہے شہیدوں کے لہو پر،
یہ ارضِ پاک قائم ہے بس ان کی خوشبو پر"

2): جنگ کی ابتداء (1965)
"تقسیمِ ہند" کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بہت سی کشیدگیاں اور معاملات پیدا ہوگئے بھارت پاکستان کے خلاف ہوگیا جس کی وجہ سے ان دونوں میں بہت سی جنگیں ہو چکی تھیں ، ان دونوں ممالک کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ "مسئلہ کشمیر" تھا ، 6 ستمبر 1956ء میں بھارت نے پاکستان پر بغیر پیشن گوئی کے حملہ کیا جس کے نتیجے میں جنگ شروع ہو گئی
"سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے"

3): صدر ایوب خان کا تاریخی خطاب
جب بھارت کی فوج نے پاکستان کی سرحدوں اور مختلف علاقوں میں مزاحمت کرنا شروع کر دیا تو پاکستانی افواج نے پھر اپنا ردّ عمل شروع کر دیا فوراً "صدر فیلڈ مارشل ایوب خان" نے قوم سے خطاب کیا جس خطاب سے قوم کے نوجوانوں اور پاک فوج میں جوش و خروش اور بہادروں کی لہر دوڑ گئی پاکستانی افواج نے اپنے دشمنوں کو سرحد پار دھکیل کر جوابی حملے میں بھارت کو بہت بڑی شکست دی اور یہ خطاب آپ کا ایک تحریک بن گیا اور دشمن کو ہر حملے کا جوابی حملہ دے کر اپنے ملکِ پاکستان کا دفاع کیا ۔

"ہزاروں پھول سے چہرے جھلس کے خاک ہوئے
بھری بہار میں اس طرح اپنا باغ جلا
ملی نہیں ہے ہمیں ارض پاک تحفے میں
جو لاکھوں دیپ بجھے ہیں تو یہ چراغ جلا"

4): شہداء اور غازیوں کی قربانیاں
6 ستمبر کا دن ہمیں عظیم شہداء اور غازیوں کی قربانیاں یاد دلاتا ہے پاکستانی قوم ، افواج اور عام شہریوں کی قربانیوں سے ہمیں فتح نصیب ہوئی اور سب نے مل کر دشمن کے سامنے کھڑے ہو کر اُن کا سامنا کر کے اِس آزادی کو یقینی بنایا اور وطن کی حفاظت کر کے اِس کی سلامتی کو بھی یقینی بنایا ، ا زین پاک فوج پاک فضائیہ شہداء غازیوں اور عام شہریوں اور کئی بہادر سپاہیوں نے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ، ان سب کی قربانیوں کی وجہ سے پاکستان کو بہت بڑی فتح نصیب ہوئی ،
"وطن کے جاں نثار ہیں وطن کے کام آئیں گے
ہم اس زمیں کو ایک روز آسماں بنائیں گے"
"وطن کی خاطر کٹ مرنا ہے سب کا فخرِ جاویداں،
پاکستان ہے زندہ جاوید، رہے گا تا قیامِ جہاں"

5): عظیم شہداء کے نام ،
نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کے نام :
° میجر عزیز بھٹی شہید
(پاک فوج)
° راشد مہناز شہید
(پاک فضائیہ)
دیگر شہداء کے نام :
° میجر شبیر شہید
(پاک فوج)
° کیپٹن محمد سرور شہید (شہداء میں اپ کا نام سر فہرست ہے)
° حوالدار لوک جان شہید
(کارگل جنگ)
° سراج الدین شہید
°صغیر حسین شہید
اور اس کے ساتھ ساتھ بہت سے شہداء نوجوان بھی ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کو قربان کر کے ایک زندہ جاوید مثال قائم کی یہ دفاع تمام شہیدوں اور غازیوں کو خراجِ تحسین اور عقیدت پیش کرنے کا دن ہے ۔
"یہ وطن شہیدوں کا ہے، یہ وطن غازیوں کا،
محمدؐ کے دین کے رکھوالوں کا، جانبازوں کا"

6): نوجوان نسل کے لیے سبق
° قومی اتحاد کا سبق ( کیونکہ اتحاد میں ہی طاقت ہے )
° قربانی کا سبق
(اپنے وطن کے لیے اپنا سب کچھ اپنی جان تک قربان کر دینا یہ عزت کی سب سے بڑی علامت ہے)
° حوصلے اور جرات کا سبق
(اگر ارادے پختہ ہوں تو انسان بڑی سے بڑی طاقت کا سامنا کر سکتا ہے)
° محنت اور تیاریاں
(کسی بھی جنگ میں محنت اور تیاری سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے ، کہ آپ نے کتنی زیادہ محنت کی ہے اور آپ سامنے والے دشمن کے لیے کتنا تیار ہیں)
° وطن سے محبت کا سبق
(یہ وطن ہمارا ہے ، ہم اِس کی پہچان ہیں اور ساتھ ہی ہماری عزت اور غیرت کی پہچان بھی یہی وطن ہے ، اِس وطن سے محبت کرنا ہمارا فرض ہے)
"قوم کا اتحاد ہی سب سے بڑی طاقت ہے"
"یاد رکھ اے جوان! یہ دھرتی ہے امانت تیری دے گی تجھ کو پہچان، قربانی و غیرت تیری"

7): نوجوان نسل کو پیغام
"قوم کی ڈھال ہے تُو، امیدوں کا چراغ ہے تُو
یومِ دفاع کا پیغام، نوجوان کا سراغ ہے تُو"
° یوم دفاع ہمیں وطن سے محبت اور قربانیوں کا احساس دلاتی ہے ،
° ملکِ پاکستان کی حفاظت کرنا ہر فرد اور ہر شہری کا فرض ہے ،
° ہماری نسل کو چاہیے تعلیم حاصل کر کے اس ملکِ پاکستان کی الوطنی میں بڑھ چڑھ کر حصّہ لیں اور پاکستان کے غازیوں کا ساتھ د یں ،
° دفاع حاصل کرنے کے لیے آپ کے پاس کسی ایک فوج یا کسی بڑے شخص یا ہتھیار کا ساتھ ہونا ضروری نہیں ہے ، دفاع اتحاد قربانی اور ایمان کے ذریعے بھی حاصل کی جا سکتی ہے ،
° ہمیں پاکستان کی دفاع میں قربان ہونے والے ہر شہداء کی قربانی کو یاد رکھ کر اپنی ذمہّ داریوں کو بھی پورا کرنا چاہیے (کیونکہ یہ وطن کسی ایک کا نہیں سب کا ہے) ،
° آپ کا دشمن چاہے کتنا بھی بہادر ہو ، چاہے کتنا بھی مضبوط ہو ، آپ کا ہر وار پاکستان کی دفاع کے لیے ہونا چاہیے اور اس دشمن کا ڈیٹ کر مقابلہ کریں ،
کیونکہ !
• نَصْرٌ مِّن اللَّهِ وَفَتْحٌ قَرِيبٌ
(سورة الصف ،پارہ:28، آیت:13)
"ہو اگر جذبۂ ایمان تو مشکل نہیں
نوجوانوں کی طاقت سے ہے ممکن ہر اک جیت یقیں"

"اختتامی پیغام"
یوم دفاع کے دن سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ کوئی بھی دی گئی قربانی کبھی ضائع نہیں جاتی ،
"اے جوان! کر یقین، ناممکن کچھ نہیں
حوصلہ ہو اگر، ہارتا دشمن نہیں"
اگر ہم پاکستان کی دفاع کے لیے ایک ساتھ متحد ہو جائیں تو ملکِ پاکستان ہمیشہ دنیا میں سر بلند رہے گا کیونکہ نوجوان نسل ہی اصل میں پاکستان کا اپنے جوش و عزم اور جذبے سے دفاع کر سکتی ہے ،

"یقین محکم، عمل پیہم، محبت بے حساب
اسی جذبے سے ہے قائم وطن کا استحکام"
اللہ تعالی ہماری اس پاک سر زمین پاکستان کو اور وطنِ عزیز کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے ، کیونکہ پاکستان کا مطلب کیا ؟
" لا الہ الا اللہ "
اور ہر نوجوان کو اِس کی حفاظت کرنے کی توفیق عطا فرمائے !
"بلند رہے ہمیشہ یہ نعرہ ہمارا"
پاکستان زندہ باد پاکستان زندہ باد



 

Asna waqas
About the Author: Asna waqas Read More Articles by Asna waqas: 3 Articles with 1366 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.