کمپیوٹر بنانے والی تین بڑی کمپنیوں ایچ پی، ڈیل اور توشیبا کے لیپ ٹاپ
کمپیوٹرز میں بیٹریوں کے گرم ہونےاور آگ لگنے کی شکایات سامنے آئی ہیں جس کے
بعد اداروں نے اپنے صارفین سے بیٹریاں واپس کرنے کے لیے کہا ہے تاکہ انہیں
تبدیل کیا جاسکے۔ ان کمپنیوں کو بیٹری سونی فراہم کرتا ہے اور یہ شکایات صرف
انہی بیٹریوں کے بارے میں آئی ہیں جنہیں سونی نے ٢٠٠٤ سے ٢٠٠٥ کے درمیان تیار
کیا تھا۔ اس وقت سے اب تک کئی ممالک میں بیٹریوں کے گرم ہونے اور ان میں آگ
لگنے کے تقریباُ چالیس کیس سامنے آچکے ہیں۔ اس خرابی سےمتاثرہ بیٹریوں کی تعداد
١٠٠٠٠٠ کے لگ بھگ ہے۔ دو سال قبل بھی سونی کو اسی قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا
پڑا تھا اور اس وقت اسے ٩٦٠٠٠٠٠ بیٹریاں تبدیل کرنی پڑی تھیں۔ |