اٹلی میں پولیس نے ایک ایسی گن
قبضے میں لی ہے جو بظاہر تو موبائل جیسی نظر آتی ہے لیکن اس کے کی بورڈ کے بٹنز
کو استعمال کرنے سے انتہائی تیزی سے چار فائر کیے جا سکتے ہیں۔
اٹلی پولیس نے جمعہ کی صبح نیپلز میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران ایک موبائل فون
برآمد کیا جو دراصل اعشاریہ 22 کیلیبر کا اسلحہ تھا۔
پولیس نے اس مقام سے منشیات، اسلحہ اور لائف جیکٹ اور کئی ہزار پاونڈ برآمد
کیے۔اس چھاپے کے دوران پولیس نے ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق اس نے نیپلز میں کیمورہ مافیا کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا جس
کے دوران اسے موبائل فون کی شکل کی ایک گن ملی جس سے چارگولیاں فائر کی جا سکتی
ہیں۔ |