No Straight Lines 1


(اس آرٹیکل کا مرکزی خیال بیسٹ سیلر کتاب
101 Simple Truths for a Better Life
سے لیا گیا ہے۔)

اسوقت لاہور والے بہت خوش ہیں کیونکہ وہ سموگ نہیں دھند کا مزہ لے رہے ہیں۔
حالانکہ لگا تار کئی سالوں سے جو حالات سموگ کے حوالے سے رہے اب یہ تبدیلی آنکھوں
کو ابھی بھی ایکسیپٹ کرنامعجزہ ہی لگ رہی ہے۔
زندگی بھی بس ایسی ہی ہے۔جو بھی منصوبہ سوچیں گے ضروری نہیں ویسا ہی
پورا بھی ہو
آپ کتنا ہی سوچ لیں کہ کل ڈیٹ پر جاتے ہوئے سیاہ رنگ
پہننا ہے اور آپکی اماں عین نکلتے وقت یہ کہہ کر کہ سیاہ رنگ میں نظر لگ جائے گی
کوئی اور رنگ پہن کر جاو۔آپکی حسین لگنے کی کوشش پر پانی پھیر سکتی ہیں۔
(یاد رہے آپ چھپ چھپا کر جا رہے ہیں)

ایک مشہور لطیفہ ہے کہ ایک آدمی پاگل خانے جائزہ لینے گیا اسے ایک کمرے میں مریض
نظر آیا جو دیواروں سے سر ٹکراتا ہوا سلمیٰ سلمیٰ کہہ رہا تھا۔ اس نے منتظم سے پوچھا اسے
کیا ہوا ؟تو جواب ملا کہ اسے سلمیٰ سے محبت تھی اور وہ ملی نہیں۔
اگلے کمرے میں گیا تو وہاں بھی ایک آدمی سلمیٰ سلمیٰ کی پکار لگاتا نظر آٰیا۔
جائزہ لینے والے نے کہا کیا اسے بھی سلمیٰ سے محبت تھی
تو ملی نہیں تو منتظم نے جواب دیا اسکو مل گئی تھی۔

جیسے جو پھل ہے وہ اسی موسم میں کھانے کا مزہ ہے کینو مالٹے چاہے گلا خراب
کرتے ہیں پر انکو کھانے کا مزہ دھوپ میں بیٹھ کر کھانے کا ہی آتا ہے۔
لیکن پھر بہت سے منچلوں کو رہتا ہے کہ نہیں جی ہمیں آم بھی سردیوں میں چاہیئیں۔

ہم سبھی کے لئے زندگی ایسی ہی ہے کہ
حاصل زنگی حسرت کے سوا کچھ بھی نہیں
یہ کیا نہیں وہ ہوا نہیں یہ ملا نہیں وہ رہا نہیں





sana
About the Author: sana Read More Articles by sana: 259 Articles with 338951 views A writer who likes to share routine life experiences and observations which may be interesting for few and boring for some but sprinkled with humor .. View More