گزشتہ سے پیوست دُنیا دار لڑاکے یہ آپکو ہر جگہ ہر ایک کو بے عزت کرتے نظر آئیں گے۔اِنکا عہدہ ہی اکثر اِن کو یہ آزادی نصیب کرتا ہے۔ماتحت یا گھر میں کم رُعب رکھنے والے یا ہوٹلوں میں ویٹرز اِنکے عتاب کا خاص نشانہ بنتے نظر آتے ہیں۔یہ عمومی طور پر لاعلاج ہی ہیں۔
راہوں میں ٹکرائے لڑاکے یہ لڑاکے آپکو آتے جاتے کبھی غلط پارکنگ کرتے اِدھر اُدھر ٹکراتے اور ہر بحث میں چیخ پکار کرکے جیت جانے کو اپنی شان سمجھتے نظر آئیں گے۔اگر معاملہ سنجیدہ ہو تو یہ اِدھر ٹکرائے اُدھر نکل لیئے۔ اِن سے ہونے والے نقصان سے اللہ بچائے۔
شاندار لڑاکے یہ لڑاکے آپ سے آپکا ہی مال بٹورنا اپنی شان سمجھیں گے۔کبھی کچھ کیا نہیں ہوگا ۔۔۔۔۔۔مگر آپ سے وصولنے کو ہمیشہ تیارہوں گے۔ انکے سامنے چاہے وہی ہو ۔۔۔۔جس نے انکو دیا ہو وہ تک اپنی بے عزتی کے لئے تیار رہے۔ کیونکہ یہ بدتمیز ہمیشہ اِسی یقین میں رہتے ہیں اِنکو کم ملا اور یہ دل مانگے مور آجکل ایسے کیسز سے معاشرہ بھرا پڑا ہے۔ میں نے اِسکو شاندار کی کیٹیگری میں اِسی لئے رکھا ہے کہ لینے والے لے لے کر بھی خوش نہیں ہوتے
دینے والے دینے کو تیار نہیں ہوتے
شان سے لڑتے اور نسلیں اسی کام پر خوار کرتے ہم شاندار تو ہوئے نا
فُرصت سے لڑاکے سوشل میڈیا کے لڑاکے ہیں۔کوئی پوسٹ خود ڈالی ہو یا کسی اور کی ہو اِس پر تماشا دیکھ کمنٹ کمنٹ کھیل کر ٹرولنگ کر کے خوش رہتے ہیں۔ فری پبلسٹی خالی دماغ شیطان کا گھر اسی لئے کہا گیا ہے۔
گالم گلوچ والے لڑاکے یہ کانوں سے دھواں نکال دینے کی حد تک گالیاں دینا جانتے ہیں۔نصیحتیں چاہے گھریلو بزرگوں کی ہوں یا انٹرنیٹ کے بزرگوں کی یہ ایک کان سے بھی نہیں داخل ہونے دیتے تاکہ نکالنے کا جھنجھٹ ہی نہ کرنا پڑے۔
نادم لڑاکے یہ لڑ کر شرمندہ بھی ہو جاتے ہیں سوری بھی کر لیتے ہیں۔
مگر یا تو لڑائی میں پھر سے پھنسا دیئے جاتے ہیں حالات بنا دیئے جاتے ہیں کہ زبان کھول بیٹھتے ہیں پھر نادم ہوئے اور پھر سوری پھر دوبارہ لڑائی کا موقع پھر دوبارہ سوری اور یہ سائیکل چلتا رہتا ہے۔
مگر
لڑائیوں کا ایک فائدہ ہے دوسرے کا ظرف بات سننے کا حوصلہ برداشت کا مادہ عملی میچورٹی کا مظاہرہ انسان یہ سب جانچ اور جان سکتا ہے۔
|