ایک صحابی رضی اﷲ عنہ کے نکاح کاایمان افروزواقعہ

حضرت سہل بن سعد رضی اﷲ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم کے پاس آئی اور عرض کرنے لگی کہ حضور(صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) میں نے اپنے آپ کونبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم کے حوالے کردیا، جونبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم میرے متعلق فرمائیں گے مجھے منظور ہے . نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم نے سر جھکایا. وہ عورت وہیں بیٹھ گئی. ایک صحابی نے کھڑے ہوکر عرض کیا: حضور (صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم) ! اگر نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم کو ضرورت نہیں تو میرا ہی اس سے نکاح کروا دیجئے . نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تیرے پاس مہر دینے کیلئے کچھ ہے ؟ اس نے کہا : اﷲ کی قسم ! نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم میرے پاس کچھ نہیں ہے. نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تو اپنے عزیزوں کے پاس جاکر کچھ لے آؤ. وہ گیا اور واپس آکر کہنے لگا : اﷲ کی قسم یا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ! مجھے کوئی چیز نہیں ملی. نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جا اگرچہ لوہے کی ایک انگوٹھی ہی مل جائے وہی لے آؤ. وہ گیا پھر لوٹ کر آیا، کہنے لگا اﷲ کی قسم نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم ! لوہے کی ایک انگوٹھی بھی نہیں ہے. البتہ میری یہ لنگی حاضر ہے، چادر نہیں تھی. آدھی لنگی اس کو دے دوں گا. نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :بھلااس لنگی سے کیا ہوسکتا ہے ؟ اگر تو پہنے لگا تو عورت پر کچھ نہیں رہے اور اگر عورت لے گی تو تیرے پاس کچھ نہیں رہے گا. یہ سن کر وہ(مسکین صحابی) مایوس ہو کر بیٹھ گیا. بہت دیر تک بیٹھا رہا . پھر کچھ دیر کے بعد اٹھا اور چل دیا. نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم نے دیکھا کہ وہ پیٹھ موڑ کر چل دیا تو فرمایا اس کو بلاؤ . وہ بلایا گیا . جب حاضر ہوا تو نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تمہیں قرآن کی کون کون سی سورتیں یاد ہیں . اس نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم ! فلاں بھی اور فلاں بھی. اب شروع ہوئے اور سورتوں کے نام ایک ایک کرکے گنوانے لگے.نبی کریم اﷲ صلی اﷲعلیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : جا اس قرآن کے بدلہ میں میں نے اس عورت کا نکاح تیرے ساتھ کردیا جا جا اس کو قرآن سکھا دینا.
بخاری شریف
پیرآف اوگالی شریف
About the Author: پیرآف اوگالی شریف Read More Articles by پیرآف اوگالی شریف: 832 Articles with 1462695 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.