چھ ستمبر شہداء کا مقدس لہو قوم کا قیمتی سرمایہ
(Dr Mehboob Syed, Karachi)
تھا ،اسے اپنی عددی بدتری پر غرور تھا ،اسلحے اور جنگی ساز و سامان کی کثرت پر ناز تھا۔ اس نے رات کی تاریکی میں دوسری عالمگیر جنگ کے بعد ٹینکوں اور لڑاکا جہازوں کی سب سے بڑی تعداد کے ساتھ پاکستان پر حملہ کیا۔یین الاقوامی میڈیا اور اس میں بیٹھے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں کا اس بات پر یقین تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اسلحہ، ساز و سامان اور افواج کی تعداد کے اعتبار سے کوئی حقیقی مقابلہ اور موازنہ نہیں۔ بھارتی دیوقامت حجم اور بے پناہ وسائل رکھنے والا ملک، جبکہ پاکستان نہایت محدود وسائل رکھنے والا ملک۔ ان کا خیال تھا کہ پاکستانی قوم چند گھنٹوں میں شکست قبول کر لے گی۔ افواج پاکستان بھارتی برتری کو تسلیم کرتے ہوئے اپنے علاقے بھارت کے حوالے کر دے گی ۔بی بی سی جیسے عالمی ادارے نے تو لاہور پر قبضے کی خبر بھی نشر کر دی تھی لیکن افواج پاکستان، جراتوں کا نشان توحید کی امانت سینوں میں لیے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کے لیے مکمل تیار تھی ۔ اے وطن تو نے پکارا تو لہو کھول اٹھا تیرے بیٹے تیرے جانباز چلے اتے ہیں وہ دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئے۔ سراپاہبنیان المرصوص ہو گئے۔ جیسے ہی افواج پاکستان کے جوانوں، سرفروشوں کا لہو ارض پاک پر گرا اسمان پر ان کی فتح اور شہادتوں کی قبولیت کا فیصلہ لکھ دیا گیا چھ ستمبر 1965 کو پوری قوم نے فضائے بدر پیدا کر دی ۔قومی یکجہتی ایثار و قربانی جذبے اور ولولے کا ایسا عظیم الشان مظاہرہ کیا کہ دنیا حیران رہ گئی۔ افواج پاکستان جو سیدنا علی ،سیدنا امیر حمزہ ،سیدنا حسین ، سیدنا خالد بن ولید اور ٹیپو سلطان کے شاندار جذبہ ہمت و شجاعت اور جذبہ شہادت کی وارث ہے اس نے بھارت کی فوج کو وہ سبق سکھایا کہ کئی سالوں تک وہ اپنے وجود پر لگے زخم چاٹنے اور رسوائیوں سے بچنے کے لیے منہ چھپاتے پھرتے رہے۔ میجر عزیز بھٹی اور سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے نئی تاریخ رقم کی چھ ستمبر 1965 کو نہ کوئی سندھی تھا، نہ بلوچی، نہ پٹھان تھا نہ مہاجر اس دن نہ کوئی شیعہ تھا نہ کوئی سنی، سب ایک تھے۔ صرف اور صرف پاکستانی زبان رنگ نسل اور فرقے کی تفریق سے بالاتر یک جان، متحد، یکسو ایک اللہ پر کامل یقین رکھنے والے، عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے جذبے سے سرشار لبوں پر نعرہ تکبیر کے ذریعے اللہ کی کبریائی کا اعلان کرتے ہوئے دشمن پر قہر بن کر برسے پاکستان ہماری پہچان، شناخت قلعہ ہماری محبتوں ,عقیدتوں,ا منگوں اور ارزوؤں کا مرکز و محور ،ہماری جان، شان اور ان ہے ۔اج ہم اس ملک میں محفوظ ہیں ،ہمارا عقیدہ ایمان محفوظ ہے. ہماری عزت و ابرو محفوظ ہے تو اس لیے کہ ہماری افواج چٹان بن کر کھڑی ہے .چھ ستمبر کے جذبے کا ایک بار پھر مئی 2025 میں مظاہرہ کیا گیا اپنے سے نو گنا بڑی فوج کو دھول چاٹنے پر مجبور کیا گیا عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ,سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان نے دفاعی معاہدے کیے پاکستان نے عالمی مدبر اور سفارت کاری کا کردار ادا کیا .امن کی بحالی کے لیے بے بے پناہ کوششیں کیں جن کا سلسلہ ہنوز جاری ہے الحمدللہ میں شہدائے افواج پاکستان پر متعدد ارٹیکلز لکھ چکا ہوں، درجنوں نظموں کے ذریعے اپنے احساسات اور جذبات کا اظہار کر چکا ہوں، شہداء کی فیملی کے ساتھ مل کر وطن عزیز کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرنے کے لیے فکری سطح پر کام کر رہا ہوں ،الحمدللہ سفارتی سطح پر پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو ایوارڈ اور اجاگر کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہوں ۔الحمدللہ اٹھ ممالک کے سفارت کاروں سے اپنی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ بھی وصول کر چکا ہوں حال ہی میں نے چین پر 140، روس پر 110 ،ترکی پر 50 اور انڈونیشیا ملائشیا ء، ایران اور عمان پر اپنے 40 ارٹیکل مکمل کیے ہیں سینیئر صحافی اور دی نیوز لارک کے چیف ایڈیٹر جاوید ملک نے بھی میرا بھرپور ساتھ دیا ہے، میرا ایک خصوصی پروجیکٹ روشن ستارے بھی ہے جس کے ذریعے میں پاکستان کے نوجوانوں کے غیر معمولی کارنامے سامنے لا کر نوجوانوں میں جذبہ تحرک پیدا کر رہا ہوں۔ ہمارے دشمن نے کچھ لوگوں کے ساتھ مل کر ہماری افواج کے خلاف خلاف ذہنوں میں زہر بھرنے کی کوشش کی ہے اس زہر اور نفرت امیز بیانیے کا میں ہر سطح پر مقابلہ کر رہا ہوں پاکستان دنیا کی واحداسلامی ایٹمی طاقت اور عالم اسلام کا سرمایہ ہے ہم سب اس ملک کے سپاہی ہیں کچھ وردی میں ہیں اور بہت سے بغیر وردی کے ہم سب کا مقصد پاکستان کی عزت و وقار میں بھرپور اضافہ کرنا ہے۔ پاکستان کو مضبوط مستحکم کرنے اور عالمی سطح پر اس کے وقار کو ہمالیائی سطح پر لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم تعلیم کو عالمی معیار کے مطابق بنائیں کرپشن سے نجات حاصل کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں اور ہزاروں ارب روپے کا نقصان کرنے والے اداروں کی نجکاری کریں اور ملک کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کو اولین ترجیح دیں انشاءاللہ پاکستان کا مستقبل روشن اور تابناک ہے |
|