کلیات اقبال

جدیددور میں علوم کا مطالعہ سائنسی انداز فکر کا متقاضی ہے۔فکر اقبا ل کی تفہیم کے سلسلے میں اب جو سائنسی انداز فکر رہ بہ عمل لانے کی مساعی کی جارہی ہیں وہ ہراعتبار سے قابل تحسین ہیں۔اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام علامہ اقبال سائبر لائبریری کے قیام سے سائنسی تحقیق اور اقبالیات پر تنقیدید مطالعہ کو افلاک کی وسعت سے آشنا کر دیا گیاہے ۔احمد رضا کا شمار پاکستان کے ممتاز ماہرین اقبالیات میں ہو تا ہے۔ان کی مرتب کردہ کلید کلیات اقبال اردو ، اپنے موضوع کے اعتبار سے منفرد اور ممتاز مقام رکھتی ہے ۔اس کتاب کی اشاعت سے فکر اقبال کی تفہیم کے متعدد نئے د روا ہوئے ہیں۔کلیات اقبال اردو کا یہ ایسا اشاریہ ہے جس میں ابیات ،اشعار ،شخصیات ،الفاظ اور تلمیحات کے نارے میں مکمل نشاندہی کر دی گئی ہے کہ کون سا موضوع کس صفحے پر موجود ہے ۔یہ تمام فہرست حروف ابجد کی ترتیب سے لغت کے اصول پر مرتب کی گئی ہے ۔لائق محقق نے گزشتہ کئی برسوں کی محنت شاقہ کے بعد اس وقیع تصنیف کے ذریعے مطالعہ اقبال کے لیے جو ترغیب اور آسانی کی صورت پیدا کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے ۔اس سے قبل اردو میں مطالعہ اقبال کے سلسلے میں اس نوعیت کی کوئی کتاب موجود نہیں ۔احمد رضا کا یہ تحقیقی کارنامہ اقبالیاتی ادب کی تاریخ میں آب زر سے لکھا جائے گا۔ایک مستعد اور زیرک محقق کی حیثیت سے احمد رضا نے فکر اقبال کا کوئی پہلو آنکھوں سے اوجھل نہیں ہونے دیا۔جو کچھ آپ تلاش کرنا چاہیںوہ یہاں پلک جھپکتے میں حاضر ہو جائے گا ۔یہ کتاب اقبالیات کے تحقیقی ادب میں سنگ میل ثابت ہو گی ۔
 

image
Dr. Ghulam Shabbir Rana
About the Author: Dr. Ghulam Shabbir Rana Read More Articles by Dr. Ghulam Shabbir Rana: 8 Articles with 27322 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.