کام کام اور کام

جو افراد اور اقوام کام کو آرام اور تفریح پر ترجیح دیں وہی دنیا میں حکمرانی کا حق رکھتے ہیں اور وہی ہر میدان میں شاندار کامیابیوں سے ہمیشہ ہمکنار رہتے ہیں اس لئے ہماری قوم کے افراد کو بھی چاہئیے کہ آرام طلبی اور بے جا تفریحات کی روش ترک کریں اور کام پر زیادہ سے زیادہ توجہ دیں یہ نہیں کہ آرام اور تفریح کو بالکل ہی تج دیا جائے آرام بھی کریں تفریح بھی کریں اور کام بھی کریں یعنی دن میں آرام تفریح اور کام کی ترتیب کچھ یوں تشکیل ہو کام آرام پھر کام تفریح اور پھر سے کام بقول بابائے قوم محمد علی جناح کام کام اور کام تاکہ ہماری قوم بھی دنیا میں وہ مقام حاصل کرے جو اس کا حق ہے اللہ تعالٰی ہمیں اعمال صالح پر ہمیشہ متمکن رہنے کی توفیق و ہدایت فرمائے اور ہمیں دنیا و آخرت کی سعادتیں عنائت فرمائے آمین
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 458584 views Pakistani Muslim
.. View More