اپنی باتیں

جو خود اپنی تلاش میں رہتا ہے وہ کسی کو کیا بتائے کہ کوئی کیا ہے جو لوگ تنہائی پسند اور خود سے باتیں کرنے والے ہوتے ہیں ا ور کسی سے باتیں نہیں کرتے لوگ انہیں دیوانہ سمجھتے ہیں لیکن وہ دیوانے نہیں ہوتے بلکہ کسی کو اپنا ہمراز نہیں بناتے سوائے اسکے جو حقیقی ہمراز ہے

جو لطف ادھوری بات میں ہے وہ پوری میں نہیں اس ہر بات مکمل کرنے کے لئے نہیں ہوتی سو کبھی کبھی سب نہ کہہ دیں کبھی کوئی بات ادھوری بھی رہنے دیں۔۔۔

صبر کرنے والا وہ ہے جو دوسروں کے سامنے اپنے آنسو اپنے جذبات اپنی زبان اور اپنے غصے پر قابو پالے بہت سے لوگوں کی فطرت بدلنے کی کوشش کرنے سے بہتر ہے کہ انسان پہلے اپنی فطرت بدلنے پر قادر ہو کانٹوں میں الجھے بغیر پھولوں تک رسائی ممکن نہیں زخم سہنے کا حوصلہ ہو تو خاردار راستوں کا سفر بھی سہل ہو جائے

کوئی بھی انسان برا نہیں ہوتا بلکہ برائی بری ہوتی ہے دوسروں کو برا کہنے سے بہتر ہے کہ اپنے باطن کو برائیوں سے پاک رکھا جائے

جو ڈر گیا وہ مر گیا اسی لئے انسان بار بار مرتا ہے کیونکہ وہ ڈرتا ہے اپنے اندر ایمان پیدا کریں آپ کا دل ہر ڈر سے دور اور زندگی سے قریب ہو جائے گا
uzma ahmad
About the Author: uzma ahmad Read More Articles by uzma ahmad: 265 Articles with 489039 views Pakistani Muslim
.. View More

Apni Baatein - Find latest Urdu articles & Columns at Hamariweb.com. Read Apni Baatein and other miscellaneous Articles and Columns in Urdu & English. You can search this page as Apni Baatein.