ایکسویں صدی کا عشق ماضی - حصّہ دوئم

 26جنوری 2005 ئ
لیلیٰ دل ازار ۔۔کراچی
لیلیٰ کی جان ڈیرمجنون اسلام علیکم !
سلام کے بعد عرض ہے کہ تمھارا خط ملا ،آپ کے برے حالات جان کر بہت کوشش کی نہ روؤں ،لیکن۔۔ روپڑی اور سارے میک اپ کا ستیا ناس ہوگیا ۔میرے پنکچر مجنوں تم اتنی جلدی ہمت ہا رگئے ۔ ڈیڈی کے سامنے تو بڑی ڈینگے مار رہے تھے کہ ریگستان کیا چیز ہے میں لیلیٰ کی خاطرکوہ قاف جا نے کو بھی تیا ر ہوں ۔اور اب حیلے بہانوں پر اتر آئے ہو، شرم کروکسی مؤرخ کو اگر تمھارا یہ خط ملا تو داستان عشق میں تمھاری حیثیت صفر رہ جائے گی ،تم جانتے ہو کہ تمھارے چھچورے پن کی وجہ سے میں دو بار فیل ہو چکی ہوں جس کی وجہ سے ڈیڈی نے صرف اتنی سی شرط رکھی کہ تم لیلیٰ کے بی اے کے ایگزیم تک لیلیٰ سے دور کسی صحرا میں رہو گئے ۔اب تھوڑا صبر سے کام لو کراچی کے حالات جیسے ہی صحیح ہوجائے تو ایگزیم شروع ہوجائیں گے ۔مگر وہاں صحرا میں تمھیں تکلیف کیا ہے ،کیونکہ وہاں نہ تو میری بھاری فرمائشیں ہیں ۔نہ تمھیں روزانہ ڈیڈی کی مالش کرنی پڑتی ہے ۔نہ میرے بھائی کی کا ر دھونی پڑتی ہے ۔نہ مما کا سر دبانا پڑتا ہے ۔مجھے حیرت ہے کہ اتنی بےشمار آسائشوں کے باوجود بھی تم ناخوش ہو۔مجنوں ڈارلنگ یہاں میں بھی تمھارے لیے بہت تڑپتی ہو ں ،شاپنگ کے بعد بھاری بھرکم بل ادا کرتے وقت تمھاری بہت یاد آتی ہے ۔تمھارے بنا میں ادھوری ہوں ،میرا سب کچھ تم ہو،گزشتہ دو ماہ سے موبائل کے بل ،بیوٹی پارلر کے بل ،کلب کے بل میں کس طرح ادا کرر ہی ہوںیہ میں جانتی ہوں۔جانو لیلیٰ تمہارے بغیر کچھ بھی نہیں ،جانو پلیز اپنی محبت کے لیے کچھ اور قربانی دے دو۔کم از کم فرہادسے سبق سیکھ لو شیریں کے ڈیڈی نے اُس سے دودھ کی نہر بہا نے کو کہا تو فرہاد بلا چوں چرا چاغی چلا گیا اور کھدائی کرکے دودھ کی نہر بہادی ۔شیریں کے پاپا کے نسبت میرے ڈیڈی نے تو تمھارے لیے بہت آسان شرط رکھی ہے۔لیکن تم اُس میں بھی ٹال مٹول سے کام لے رہے ہو اس کے علاوہ تم نے ہیر کی بات کی ہے ،میں اُس کی خبر لے لوں گی ۔رانجھا بیچارہ ا ُس کے لیے کتنی تکلیفیں اُٹھاتا ہے اور وہ انٹرنیٹ پر اُس کی برائیاں کرتی پھرتی ہے ،میں تمھارا خط ابھی رانجھے کو فیکس کرتی ہوں وہ اُس کی خبر اچھی طرح لے لیگا۔یہ موٹی دیہاتن رانجھے کے قابل نہیں ہے ۔اور اگر تم نے ہیر سے دوبارہ فری ہونے کی کوشش کی تو یاد رکھو ،میں اُسے جان سے ماردوں گی سمجھے ۔پچھلے دنوں اُسکی بیل گاڑی میرے کا ر سے ٹکرائی تھی ،نتیجے میں میری کار کی ہیڈ لائٹس ٹوٹ گئی تھی ،پورے تین ہزار کا نقصان ہوا تھا ۔لیکن میں نے اُسے چھوڑ دیا تھا ۔اگر مجھے معلوم ہوتا کہ یہ اس ٹائپ کی لڑکی ہے تو اُسے معاف نہ کرتی ۔میرے پیارے منجن اگر مجھے حاصل کرنا ہے تو کچھ اور صبر کر لو ،ورنہ مجھے پشتو فلموں میں آفر ملی ہے اگر میں نے ہاں کر دی تو پھر پچھتاؤ گے ۔ ہاں یاد آیا میرا کُتا ٹونی تمھیں بہت مس کرتا ہے ،جب سے تم گئے ہو ،اُس بیچارے کو نہانا نصیب نہیں ہوا ہے ۔ان حالات میں صرف اتنی دعا کرسکتی ہوں کہ خدا کرے کہ ایگزیم جلد شروع ہوجائیں تاکہ ہم دونوں کی مشکلیں دور ہو جائے ۔
والسلام
صرف تمھاری لیلیٰ
جان عالم سوات
About the Author: جان عالم سوات Read More Articles by جان عالم سوات: 21 Articles with 26276 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.