صوفیاء و اولیائے کرام کا شہر ملتان جہاں
پیغام حق و انصاف اور محبت کو عام کرنے کیلئے صوفیائے کرام نے اپنی جدوجہد
کے ذریعے لوگوں میں شعوربیدار کیا ان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر ان
کوحق اور باطل کے درمیان فرق سے آگاہ کیا ۔ایم کیوایم کے قائد جنا ب الطاف
حسین نے صوفیائے کرام کے پیغام حق کو لیکر ملتان کے شہر میں سیاسی قدم رکھا
، ان کو اس جدوجہد میں بہت سی مشکلات کا سامناکرنا پڑا لیکن انہوں نے ہر
مشکل راہ کو عبو ر کرتے ہوئے اپنے پیغام حق و محبت کو لوگوں کوتک پہنچایا
جس کے لئے ایم کیوایم کو بہت کڑی محنت کر نا پڑی ہے۔ ایم کیوایم کا نظریہ ،
فکرو فلسفہ ملک بھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہاہے ایم کیو ایم ایک قومی
جماعت کی شکل میں ابھر کر سامنے آرہی ہے اور ملک بھر کے استحصال زدہ ، گلے
سڑے ، فرسودہ نظام کا خاتمہ کرکے ملک میں غریب و متوسطہ طبقے کی حکمرانی
قائم کرنے کی جد وجہد کررہی ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے
زیراہتمام جمعہ 23دسمبرکواسپورٹس گراؤنڈنزدکچیری چوک ملتان میں ایک عظیم
الشان جلسہ عام’’دفاع پاکستان‘‘ کے عنوان سے منعقدکیاگیا۔ کچہری گراؤنڈ
کوپاکستان اورایم کیوایم کے سینکڑوں پرچموں،برقی قمقموں اورجھالروں سے
انتہائی خوبصورتی سے سجایاگیاتھااورپنڈال میں ایک بڑا اسٹیج بنایا گیا جس
کے عقب میں خوبصورت اسکرین نصب کی گئی جس میں ’’دفاع پاکستان‘‘، ’’قائد
تحریک جناب الطاف حسین کا خطاب ‘‘ اور ’’متحدہ قومی موومنٹ ‘‘جلی حروف میں
تحریر تھا۔ جبکہ اسکرین پر ملتان کے اولیائے کرام کے مزاروں کو نمایاں کیا
گیا تھا۔
جلسہ میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے اوراس سلسلے میں پنڈال کے
داخلی راستوں پراسکینرمشینیں نصب کی گئی تھیں جہاں ڈیوٹی پرمامورایم کیوایم
کے کارکنان شرکاء کوپورے احترام کے ساتھ اسکین کرکے پنڈال میں داخل کررہے
تھے۔ جلسہ میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرفاروق ستار،انیس
احمدقائمخانی،اراکین رابطہ کمیٹی افتخاراکبررندھاوا،اشفاق منگی، سیف یارخان،
سینٹرل ایگزیٹوکونسل کے ارکان شمشادحسین جعفری،سرفرازنوازاسٹیج پر موجود
تھے جلسہ میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام ، مشائخ عظام ، تاجروں ،
صنعتکاروں، نوجوانوں،بزرگوں،خواتین اوربچوں کے علاوہ زندگی کی مختلف شعبوں
سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی، لوگ ہاتھوں میں پاکستان
اور ایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے۔ جلسہ میں
نظامت کے فرائض حق پرست رکن قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی،صوبائی وزیرفیصل
سبزواری،ملتان زون کے کارکن کلیم زبیراور ساجد سبزواری نے انجام دیئے ۔جلسہ
کی کارروائی کاباقاعدہ آغازپاکستانی وقت کے مطابق ٹھیک تین بجے تلاوت کلام
پاک سے شروع ہوامولاناناصریامین نے قرآنی آیت کی تلاوت اور اس کا ترجمہ پیش
کرنے کی سعادت حاصل کی۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب
میں کہا کہ جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھ کر یہاں لوگوں پر تعلیم کے دروازے
بند کرکے اوران کے احساس محرومی کو بڑھا کر جنوبی پنجاب کو بلوچستان بنانے
کی سازش کی جارہی ہے جسے ایم کیوایم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی ۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے فیصلہ دیدیا ہے کہ ان
کا اور پاکستان کا اگر کوئی نجات دہندہ ہے اور مسائل کا حل اگر کسی کے پاس
ہے تو وہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ہیں ۔جنوبی پنجاب کے اس جلسہ عام میں
جتنے لوگ موجود ہیں اس سے زیادہ لوگ جلسہ گاہ کے باہر موجود ہیں ، جنوبی
پنجاب کے عوام کو متحرک ، منظم اور متحد ہوکر مستقبل کی تبدیلی کیلئے
جدوجہد کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار
اکبر رندھاوا نے کہا پنجاب کے عوام جان چکے ہیں کہ جناب الطاف حسین سچے اور
کھرے لیڈر ہیں اورجناب الطاف حسین ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پنجاب کے مظلوم
عوام کو ظالمانہ اور استحصالی نظام سے نجات دلا سکتے ہیں۔سینٹرل ایگزیکٹو
کونسل کے رکن سرفراز نوازنے کہا کہ ملتان کی دھرتی اور جنوبی پنجاب کے
علاقے میں ایم کیوایم نے جلسہ دفاع پاکستان جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے
خاتمے کیلئے منعقد کیا ہے۔
ٹھیک4بجے اسٹیج سے جناب الطاف حسین کی آمدکااعلان ہوااس موقع پرشرکاء نے
اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکرجناب الطاف حسین کا پرتپاک استقبال کیااورایم
کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے ۔اس موقع پرایم کیوایم کے ترانے ’’
مظلوموں کاساتھی ہے ۔۔۔الطاف حسین‘‘سرائیکی زبان میں بجایاگیا۔
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا
کہ اگرکوئی پاکستان کادفاع کرسکتاہے تو ایم کیوایم کی حکومت ہی فوج کے ساتھ
ملکرپاکستان کادفاع کرسکتی ہے۔ایم کیوایم ایک سچی انقلابی جماعت ہے اوروہی
ملک میں اصل انقلاب لاسکتی ہے ۔انہوں نے سرائیکی صوبہ،ملتان صوبہ،
بہاولپورصوبہ اورہزارہ صوبہ کی حمایت کرتے ہوئے ارباب اختیارسے کہا کہ
پاکستان کوبچانے کاواحدراستہ یہی ہے کہ عوام کی خواہشات کے مطابق نئے صوبے
بنائے جائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ایم کیوایم اقتدار میں آئی تو وہ غریب
ہاریوں اور کسانوں میں زمینیں تقسیم کرے گی ۔انہوں نے جمہوریت کے حوالہ سے
آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ افواج
پاکستان، قومی سلامتی کے ادارے اور حکمراں افہام وتفہیم سے غلط فہمیاں
دورکریں۔ ایم کیوایم نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں پہلی مرتبہ سینیٹ ،
قومی وصوبائی اسمبلی میں بڑے بڑے جاگیرداروں ، وڈیروں اور سرمایہ داروں کے
برابر میں غریب ومتوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ اور ایماندار
افراد کو بٹھاکر انقلاب کی داغ بیل ڈال دی ہے ۔جنوبی پنجاب کے عوام صوبوں
کے مطالبے پرآپس میں لڑانے کی سازشوں میں ہرگز نہ آئیں، اپنے اتحاد کو
برقراررکھیں۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ولیوں کے شہر ملتان میں آج عظیم
الشان جلسہ عام میں لاکھوں عوام نے شرکت کرکے اپنے جذبے اور عمل سے ملک میں
ظلم و ناانصافی جاری رکھنے والے جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کے
تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے اور ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں کو بتادیا
ہے کہ ا ب انکے ظلم کا راج ختم ہونے کا وقت آگیا ہے۔ اسپورٹس گراؤنڈ ملتان
اور اطراف کی سڑکوں پر عوام کاٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی نشاندہی
کررہاہے کہ اب پرامن انقلاب پاکستان کے دروازے پردستک دے رہا ہے جسے ظلم
وستم اور جبرکے اوچھے ہتھکنڈوں کے زریعے روکا نہیں جاسکتا ۔انہوں نے
سرائیکی زبان میں کہاکہ اب ایم کیوایم سرائیکی وسیب کے لوگوں کو ان کے حقوق
دلوانے کیلیے سرائیکی دھرتی میں آگئی ہے لہٰذا سرائیکی عوام اٹھیں اور اپنے
حق کیلئے میرا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہاکہ عوام دشمن ظالم قوتوں نے ایم
کیوایم کے حق پرستانہ پیغام کو روکنے اور حق پرستی کی جدوجہد کوسبوتاژ کرنے
کیلئے پورے ملک خصوصاً صوبہ پنجاب میں ایم کیوایم کے خلاف منفی پروپیگنڈے
کا طوفان کھڑا کیاتاکہ ظلم کی چکی میں پسے ہوئے مظلوم عوام کو ایم کیوایم
سے بدظن کیا جاسکے اورغریب ہاری، کسان اور مزدور ظالم جاگیرداروں اوروڈیروں
کے غلام بنے رہیں۔انہوں نے جاگیردار وں اورڈیروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ
وہ کان کھول کرسن لیں کہ الطاف حسین پنجاب او ر جنوبی پنجاب میں آگیا ہے
۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم صرف عوام کے مسائل کی بات ہی نہیں
کرتی بلکہ عوامی مسائل حل بھی کرتی ہے ۔ ایم کیوایم کو چارسال کراچی اور
حیدرآباد کے عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا تو حق پرست سٹی ناظم کراچی نے
شہر میں اتنے ترقیاتی کام کئے کہ انہیں دنیاکے بہترین میئرزمیں شامل کیا
گیااور پوری دنیا کراچی میں کیے گئے ترقیاتی کاموں کو تسلیم کررہی ہے ۔
جناب الطاف حسین نے مطالبہ کیا کہ سرائیکی علاقوں میں پانچ یونیورسٹیاں،
پانچ میڈیکل کالجز اور ایک زرعی یونیورسٹی فوری قائم کی جائے اور ڈسٹرک میں
ایک ہسپتال قائم کیا جائے۔
ایم کیوایم کے جلسوں میں ایک خاص بات تو یہ ہوتی ہے ان کے جلسوں میں نظم
وضبط بہت زیادہ ہوتا ہے جس کی مثال پوری پاکستان میں کسی اور سیاسی جماعت
کے جلسوں میں نہیں ملتی ، ملتان میں جلسہ عام میں مثالی نظم وضبط کا قابل
دید مظاہرہ دیکھنے میں آیا کہ جب ایم کیوایم کے نظم و ضبط نے ملتان کے
شہریوں کو اپنے رنگ میں رنگ لیا ہے جس کا واضح ثبو ت خود یہ نظم و ضبط سے
بھرپور جلسہ ہے کہ جس کی جس قدر تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ |