ییلو کیب سکیم اور وزیراعلیٰٰ پنجاب

جی میں کوئی کالم نگار یا کوئی تجزیہ نگار نہیں ہوں-لیکن محترم جناب وزیراعلیٰ پنجاب کی یلیو کیب سکیم پر بات کرنا چاہوں گا کہ جناب آپ نے یہ سکیم کن افراد کے لیے شروع کی ہے جو کہ بی-اے کی ڈگری رکھتے ہیں ان لوگوں نے بی-اے اس لئے کیا تھا کہ وہ ڈگری ہولڈر ہوتے ہوئے بھی ٹیکسی ڈرائیور بنیں- کیا ہمارے ملک کا مستقبل اب ٹیکسی ہے کہ ڈگری لو اور جا کر ڈرائیور بنو ۔-اگر آپ پاکستان کی نوجوان نسل کو اس کام پر لانا چاہتے ہیں تو پھر آپ بھی کسی غیر ملکی مشن پر کام کر رہے ہیں-جناب آپ ہمارے ملک کو ان سیاست دانوں کے بل بوتے پر جن کی اپنی ڈگریاں جعلی ہوتی ہیں لیکن وہ ایوانوں میں ان محنتی طالب علموں کے مستقبل پر فکر مند نہیں ہیں کیوں کہ ان کے بچے باہر کے ملکوں میں تعلیم حاصل کر کے پاکستان آنا گوارہ نہیں کرتے-لیکن پاکستان میں جو والدین جس مشکل سے اپنی اولاد کو تعلیم دلواتے ہیں وہ ہم سب جانتے ہیں-اس کے بعد ان کا مستقبل یہ ٹیکسی سکیم ہے جو کہ ایک ان پڑھ یہ کام بغیر ڈگری لیے سرانجام دے رہا ہے-پھر آپ نے بی-اے والوں کے لیے یہ سکیم کیوں شروع کی۔ کیا آپ ان نوجوانوں کو کوئی اچھا کام شروع نہیں کروا سکتے-
WAQAR SAJID
About the Author: WAQAR SAJID Read More Articles by WAQAR SAJID: 3 Articles with 1993 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.