سورۃ انّساء ۱۳۵
اے ایمان والو عدل و انصاف پر مضبوطی سے جم جانے والے اور خوشنودی مولا کے
لئے سچّی گواہی دینے والے بن جاوَ، گو وہ تمھارے اپنے خلاف ہو یا اپنے ماں
باپ کے یا رشتہ دار عزیزوں کے، وہ شخص اگر امیر ہو تو اور فقیر ہو تو دونوں
کے ساتھ اللہ کو زیادہ تعلق ہے، اس لئے تم خواہش نفس کے پیچھے پڑ کر انصاف
نہ چھوڑ دینا، اگر تم نے کج بیانی یا پہلو تہی کی تو جان لو کہ جو کچھ تم
کروگے اللہ تعالیٰ اس سے پوری طرح باخبر ہے۔
سورۃ الاعراف ۱۸۱
اور ہماری مخلوق میں ایک ایسی بھی ہے جو حق کے موافق ہدایت کرتی ہے اور
اسکے موافق انصاف بھی کرتی ہے۔
سورۃ المائدۃ ۴۲
۔۔۔۔۔اگر تم فیصلہ کرو تو ان میں عدل و انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو، یقینا عدل
والوں کے ساتھ اللہ محبت رکھتا ہے۔
سورۃ المائدہ ۸
اے ایمان والو تم اللہ کی خاطر حق پر قائم ہو جاوَ، راستی اور انصاف کے
ساتھ گواہی دینے والے بن جاوَ۔ کسی قوم کی عداوت تمھیں خلاف عدل پر آمادہ
نہ کر دے۔ عدل کیا کرو جو پرہیز گاری کے زیادو قریب ہے اور اللہ تعالی سے
ڈرتے رہو، یقین مانو کے اللہ تعالی تمھارے اعمال سے با خبر ہے۔
سورۃ یونس ۴۷
اور ہر امّت کے لیے ایک رسول ہے، سو جب انکا وہ رسول آ چکتا ہے انکا فیصلہ
انصاف کے ساتھ کیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا۔
سورۃ الحدید ۲۵
یقینا ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی دلیلیں دے کر بھیجا اور انکے ساتھ کتاب
اور میزان نازل فرمایا تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں۔
سورۃ الاعراف ۲۹
آپ کہہ دیجئے کہ میرے رب نے حکم دیا ہے انصاف کا۔
سورۃ الشورےٰ- ۱۵
پس آپ لوگوں کو اسی طرف بلاتے رہیں اور جو کچھ آپ سے کہا گیا ہے اس پر
مضبوطی سے جم جائیں اور انکی خواہشوں پر نہ چلیں اور کہ دیں کہ اللہ تعالیٰ
نے جتنی کتابیں نازل فرمائی ہیں میرا ان پر ایمان ہے اور مجھے حکم دیا گیا
ہے تم میں انصاف کرتا رہوں۔ ہمارا اور تم سب کا پروردگار اللہ ہی ہے ہمارے
اعمال ہمارے لیے ہیں اور تمھارے اعمال تمھارے لیے ہیں، ہم تم میں کوئی بحث
نہیں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو جمع کریگا اور اسی کی طرف لوٹنا ہے۔
سورۃ البقرۃ ۶۲
مسلمان ہوں، یہودی ہوں، عیسائی ہوں یا صابی ہوں، جو کوئی بھی اللہ تعالٰی
پر اور قیامت کے دن پر ایمان لائے اور نیک عمل کرے ان کے اجرا ان کے رب کے
پاس ہیں اور ان پر نہ تو کوئی خوف ہے اور نہ اداسی۔
سورۃ النحل ۱۲۵
اپنے رب کی راہ کی طرف لوگوں کو حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلائیے اور
ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجئے۔ یقینا آپ کا رب اپنی راہ سے بہکنے
والوں کی بھی خوب جانتا ہے اور وہ راہ یافتہ لوگوں سے بھی بخوبی واقف ہے۔
سورۃ محمد ۲۲ - ۲۳
اور تم سے یہ بھی بعید نہیں کہ اگر تم کو حکومت مل جائے تو تم زمین میں
فساد برپا کردو اور رشتے ناتے توڑ ڈالو۔ یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ کی
پھٹکار ہے اور جنکی سماعت اور آنکھوں کی روشنی چھین لی ہے۔
سورۃ الممتحنہ ۸ ۹
جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں لڑائی نہیں کی اور تمہیں جلا وطن نہیں
کیا انکے ساتھ سلوک و احسان کرنے اور منصفانہ بھلے برتاوَ کرنے سے اللہ
تمہیں نہیں روکتا، بلکہ اللہ تعالیٰ تو انصاف کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔
سورۃ آل عمران ۲۱
جو لوگ اللہ تعالٰی کی آیتوں سے کفر کرتے ہیں اور نا حق نبیوں کو قتل کر
ڈالتے ہیں اور جو لوگ عدل و انصاف کی بات کہیں انہیں بھی قتل کر ڈالتے ہیں،
تو اے نبی انہیں دردناک عذاب کی خبر دے دیجئے۔
بشکریہ:
ہارون یحی |