کیا لاہور میں بسنت ہونی چاہیے

اسلام علیکم! آپ سب ٹھیک ٹھاک ہیں نا۔ آج آپ لوگوں سے ایک سوال کا جواب چاہیے۔

سوال یہ ہے کہ کیا لاہور میں بسنت ہونی چاہیے یا نہیں۔

حکومت کہتی ہے کہ اُن کو بسنت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ بلکہ وہ قاتل ڈورکے خلاف ہیں۔

اگر آپ لوگ چاہتے ہیں کہ بسنت منائی جائے تو آپ کو چاہیے کہ حکومت کے ساتھ تعاون کریں۔

اور ایسی ڈور کا استعمال نہ کریں کہ جس سے کسی گھرانے کا چراغ گل ہو جائے۔

خاص طور پر تندی اور دھاتی تار کا استعمال نہ کریں اور کیمیکل ڈور نہ استعمال کریں۔اور موٹی ڈور کا استعمال نہ کریں تو اس دفعہ آپ بسنت کا مزہ لے سکتے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کے ہر جان قیمتی ہوتی ہے۔

لہذا ایک مہذب شہری ہونے کے ناتے ہم کو چاہیے کہ ہم اپنا شوق پورا کرنے کی خاطر کسی کی جان نہ لیں۔

آخر میں آپ لوگ کوئی رائے دینا چاہیں تو بلے بلے۔

ویسے کائٹ ایسوسی ایشن نے پچیس فروری کی اجازت طلب کی ہے حکومت سے۔
ghulam mujtaba kiyani
About the Author: ghulam mujtaba kiyani Read More Articles by ghulam mujtaba kiyani: 34 Articles with 89711 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.