امریکہ کوئی ایک تو حکم انڈیا کو کر کے دیکھے!

میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے اور سیاست اور دنیا کو سمجھنا شروع کیا ہے تو اس وقت سے ہمیں ملک اور قوم کے بارے کتابوں میں سکولوں اور کالجوں کے نصاب میں جو کچھ پڑھایا جاتا تھا، ہے اور رہے گا اس میں پاکستان کے بارے جو کچھ موجود ہے اب جھوٹ سا لگتا ہے مثال کے طور پر یہ کہ
١۔ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے۔
٢۔ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے۔
٣۔ پاکستان پر کسی قسم کی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔
٤۔ قومی اور اجتماعی مفادات پر انفرادی مفادات قربان کئے جائیں۔
٥۔ ملک میں کوئی قانون قرآن اور سنت کے خلاف نہیں بنایا جائے گا۔
٦۔ ملک میں عوام کو تمام بنیادی حقوق حاصل ہونگے۔
٧۔ ملک میں عدل و انصاف قائم کیا جائے گا۔
٩۔ ملک کا آئین سب سے بڑا قانون ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والا مجرم ہو گا جسے سزا دی جائے گی۔

اس کے علاوہ بہت سی مثالیں ہیں مگر میں درج بالا تمام کو بھی یہاں بیان نہیں کروں گا کیو نکہ عنوان سے دور نکل جاؤں گا۔ صرف ایک ہی کے بارے کہوں گا کہ کیا پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے اور کیا ہم اور ہماری حکومت قومی اور اجتماعی مفادات پر ذاتی اور انفرادی مفادات قربان کرتے ہیں۔

میرے خیال میں تو دونوں کا جواب نفی میں ہے۔ امریکہ نے پھر پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ ایران سے گیس معاہدہ نہ کرے ورنہ سنگین نتائج کے لئے تیا ر رہے۔ امریکہ جو اپنے آپ کو بہت بہادر اور بڑا ملک سمجھتا ہے اور دنیا پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتا ہے وہ صر ف ایک بار انڈیا پر اس قسم کا کوئی حکم جاری کرے پھر دیکھتے ہیں کہ انڈیا کا کیا ردعمل ہوتا ہے۔ اور پاکستان ، حکومت اور عوام سب کو معلوم ہو جائے گا کہ آزاد اور خودمختار ملک کسے کہتے ہیں۔

اب تک اتنا ہی کافی ہے۔ وقت اور زندگی نے مہلت دی تو دوسرے نکات پر بھی تحریر کروں گا۔ انشاء اللہ
kashif imran
About the Author: kashif imran Read More Articles by kashif imran: 122 Articles with 157299 views I live in Piplan District Miawnali... View More