قرآن کا نظریہ سیاست

تبصرہ
نام کتاب ۔قرآن کا نظریہ سیاست
مصنف ۔سلمان عبدالصمد
ناشر ۔جامعہ ابوبکر صدیق برگہ تلہ کاکوری
صفحات ۔112
قیمت۔60روپیہ صرف
تبصرہ نگار۔ عبدالقدوس قادری
مندرجہ بالا کتاب جب میرے پاس آئی اور اس پر ایک سرسری نظر ڈالی اور کتاب کا عنوان دیکھا تو حکیم الامت شاعر مشرف علامہ اقبال کا یہ مقولہ ذہن میں آیا کہ جدا ہودیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی ۔ اور اسی بات کو ذہن میں رکھ کر جب کتاب کا مطالعہ شروع کیا تو صفحہ 13 پرمحترم قطلب اللہ صاحب کے چند کلمات نظر سے گزر ے۔ اور اس کو ایک اتفاق کہوں یا کیا کہوں کہ جس مقولہ کو بنیاد بنا کر میں شروع کرنا چاہتاتھا اسی مقولے سے قطب اللہ صاحب نے چند کلمات سپرد قلم کئے ہیں۔

مگر حقیقت یہ کہ علامہ اقبال کے مقولے بغیر بات کو آگے بڑھانا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔ قرآن پاک ایک ایسی مکمل اور جامع کتاب ہے کہ جس نے زندگی کے ہر گوشے میں ہماری رہنمائی کی ہے۔ تو پھر سیاست کو کیسے نظر انداز کیا جاتا۔ خود مصنف کے بقول اسلامی طرز حکومت نہ تو سراسر شخصی ہے اور نہ ہی جمہوری اسلامی طرز حکومت تو قرآن پاک کی روشنی میں ایک ایسا طرز حکومت جس میں جمہوریت کی تمام خوبیاں اور فضائیل یکجا ہیں۔ اور سب سے خاص بات یہ کہ جمہوریت کے اسلامی نقطہ نظر میں جمہوریت کے نقصان دہ اجزا کو الگ کر دیا گیا ہے۔اسلام صرف عبادات کے مجموعہ کو نہیں کہتے بلکہ اسلام نے اچھی زندگی گزارنے کے لئے ہماری ہر گوشے میں رہنما ئی کی ہے۔ اس کتاب صفحہ 24 پر حکومت کی اقسام پر بڑے موثر انداز میں روشنی ڈالی گئی ہے۔ صفحہ 26پر شخص اور جمہوری حکومت کے چند نقائص اور مناقب کا بیان ہے ۔ پھر جمہوریت کی خرابیوں کا ذکر ہے۔ جمہوریت کی خوبیوں کا ذکر ہے کتاب کا پہلا باب اسلام اور سیاست کے عنوان سے ہے۔ جس میں 8 مضمون ہیں ۔

دوسرے باب میں قرآنی نقطہ نگاہ سے سیاسی پارٹیوں کا قیام عمل پھر آیت اولیٰ الامہ اور ارباب سیاست کے عنوانات سے اظہار خیال کیاگیا ہے۔ اسی طرح آیت امانت ووٹ اور ووٹروں کی حقیقت ۔ذات برادری کی سیاست ۔قرآن کی جامع نصیحت علما ءاسلام اور سیاست کے عنوان سے اظہار کیا گیا ہے۔آخر میں صفحہ 108پر ریاستی پارٹیوں کے نام اور ان کے انتخابی نشان درج ہیں۔ صفحہ 105 پر ملک کی ریاستوں کے نام ۔ ان کی راجدھانی اور زبانوں کا تذکرہ ہے۔ مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کا ذکر ہے پھر قومی اور ریاستی سیاسی پارٹیوں کا تذکر ہے۔ غرض یہ ہے کہ نوجوان مصنف نے کتاب کے عنوان کی مناسبت سے احادیث اور قرآن پاک کے حوالے سے بڑی سیرحاصل گفتگو کی ہے اور حق تویہ کہ حق ادا کردیا ہے۔ ۔کتاب میں عبدالقادر قاسمی ۔ مولانا اسرارالحق قاسمی (ایم پی) اورقطب اللہ کے تاثر ات بھی شامل ہیں۔ کتاب کا سرورق عمدہ ہے۔ اور کاغذاور کمپوزنگ بھی بڑھیا ہے اغلاط نہ ہونے کے برابر ہیں اور قیمت مناسب ہے۔ کتاب واقعی اس لائق ہے کہ خرید کرپڑھی جائے۔
Salman Abdus Samad
About the Author: Salman Abdus Samad Read More Articles by Salman Abdus Samad: 90 Articles with 103465 views I am Salman Abdus samad .I completed the course of “Alimiyat” from Islamic University Darul Uloon Nadwatul Ulama Lucknow. Right now doing the course o.. View More