آپ یہ ناقابل یقین تصاویر دیکھ کر سوچ سکتے ہیں کہ شاید یہ تصاویر کسی
کمپیوٹر گیم یا پھر کسی فلم کی ہیں جس میں کسی غیر حقیقی یا غیر موجود دنیا
کو ظاہر کیا گیا ہے-
لیکن حقیقت میں یہ تصاویر دور حاضر کے پوری دنیا میں پھیلے جدید شہروں کی
ہیں جو کہ ایک روسی مصور Vladimir Manyuhin نے تخلیق کی ہیں- |
|
Manyuhin نے پہلے ان مقامات کی اصلی تصاویر حاصل کیں اور اس کے بعد
انہیں ڈیجیٹل تکنیک کی مدد سے ایک منفرد انداز میں پیش کیا- ان کی تصاویر
یہ ظاہر کرتی ہیں کہ آیا یہی مشہور مقامات دنیا کے اختتام کے بعد کیسے نظر
آئیں گے-
چند مناظر میں انہوں نے جنگلی جانوروں اور انسانوں کو بھی شامل کیا ہے جس
کا مقصد یہ دیکھانا ہے انسان اپنی نئی دنیا کو کیسے اپناتا ہے-
|
|
ان تصاویر کی سیریز کا نام Life after the Apocalypse رکھا گیا ہے اور ان
تصاویر کو متعدد گرافکس پروگراموں٬ فوٹو شاپ اور 3DMax کا استعمال کر کے
تخلیق کیا گیا ہے-
ان تصاویر میں ان گنت تصاویر ماسکو کی ہیں٬ کچھ نیویارک کی ہیں اور 1920
میں بنایا جانے والا امریکی صدر ابراہم لنکن کے مجسمے کی ہیں جو کہ واشنگٹن
میں نیشنل مال پر Lincoln Memorial میں واقع ہے- |
|
Manyuhin کی یہ تصاویر انٹرنیٹ پر موجود ہیں جنہیں دنیا بھر سے
ہزاروں لوگ دیکھ رہے ہیں-
بہت سے افراد نے ان تصاویر کو دیکھنے کے بعد تبصرہ کیا ہے کہ یہ مناظر
معروف کمیپوٹر گیمز سے مشابہت رکھتے ہیں جیسے کہ Final Fantasy, Fall Out
اور Enslaved-
|
|
ان کی چند تصاویر 2007 میں بننے والی سائنس فکشن مووی I am Legend ٬ میں
دیکھائے جانے والے نیویارک کے پس منظر سے مشابہت رکھتی ہیں- |
|
جبکہ کچھ تصاویر تو حاصل ہی 2009 میں بننے والی ایک فلم سے کی گئی ہیں جو
کہ سائنس فکشن پر لکھی جانے والی کتاب The Roadسے متاثر ہو کر بنائی گئی
تھی اور اس کتاب کے رائٹر Cormac McCarthy ہیں- |
|