ماہ جمادی الاول نہایت بزرگ اور
فضیلت والا مہینہ ہے اور اس کی عبادت کا بہت ثواب ہے۔
نفل نماز :۔
اس ماہ کی پہلی تاریخ بعد نماز مغرب آٹھ رکعت نماز چار سلام سے پڑھنی ہے ہر
رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھے۔ یہ نماز
بہت افضل ہے اور اس کے پڑھنے سے انشاءاللہ العزیز بے شمار عبادت کا ثواب
پاک پروردگار کی طرف سے عطا کیا جائے گا۔
پہلی تاریخ بعد نماز عشاء بیس رکعت نماز دس سلام سے پڑھے ہر رکعت میں بعد
سورہ فاتحہ کے سورہ اخلاص ایک ایک بار پڑھنی ہے۔ بعد سلام کے ایک سو مرتبہ
درود شریف پڑھے۔
انشاءاللہ العزیز اس نماز کی برکت سے اللہ پاک اسے بے شمار نمازوں کا ثواب
عطا کرے گا۔ |