ریاضی کا مقابلہ، پاکستانی بچے کا گولڈ میڈل

دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم اور او لیول کے امتحانات میں 22 مضامین میں اے گریڈ لے کر عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے علی معین نوازش کے بعد نامساعد حالات کے باوجود پاکستانی بچوں نے ایک بار پھر دنیا میں اپنی ذہانت اور قابلیت کا لوہا منوا لیا۔

آسٹریلیا میں ہونے والے 11 سے 13 سال کے بچوں کے درمیان ریاضی کے مقابلہ کو 13 سالہ پاکستانی بچے موسیٰ فیروز نے جیت کر گولڈ میڈل حاصل کرلیا‘ دوسری پوزیشن بھی پاکستانی بچے حسنین نے حاصل کی۔
 

image


مقابلے میں دنیا بھر سے 100 سے زائد ممالک کے 15 لاکھ سے زائد بچی اور بچیاں شریک تھے۔ پہلی پوزیشن ضلع منڈی بہاؤالدین کے انتہائی پسماندہ علاقے پھالیہ کے 13 سالہ موسیٰ نے حاصل کر کے پوری دنیا میں پاکستانی پرچم سربلند کردیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ مغربی ممالک میں ریاضی کے مضمون کیلئے بچوں کو جدید طریقوں سے خصوصی تیاری کرائی جاتی ہے۔
 

image


تاہم پاکستان کے انتہائی پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے موسیٰ فیروز نے جدید سہولیات کے ساتھ پڑھنے والے لاکھوں بچوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔ جبکہ دوسری پوزیشن بھی پاکستانی بچے حسینن نے حاصل کی ہے۔

   

YOU MAY ALSO LIKE:

A 13-year old Pakistan student Moosa Firoz has secured a first position in online World Mathematics Competition held in Australia. According to report, Fairoz, resident of Phalian Punjab, student of Beacon House School System was awarded gold medal in Australia recently.