شاہد آفریدی جیسے آل راؤنڈر کرکٹر نے قائد اعظم ٹرافی میں پی آئی اے اور حبیب
بینک میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے کے بعد ان کی ایک تماشائی سے جھڑپ ہوگئی۔ یو
بی ایل گراؤنڈ پر شاہد آفریدی میچ کھیلنے کے بعد جیسے ہی ڈرائنگ روم سے باہر
آئے تو شائقین کی بڑی تعداد ان کے گرد جمع ہوگئی،ایک موقع پر ایک تماشائی نے
ہاتھ پکڑ کرکے اپنے ساتھ تصویر کھنچوانے کی درخواست کی جس پر شاہد آفریدی نے
اسے ہٹاتے ہوئے کہا یہ تصویر کل لے لینا،تاہم تماشائی کے اصرار پر آفریدی نے
تیش میں آکر اسے تھپڑ رسید کردیئے اس سے قبل کہ وہ آپس میں گتھم گتھا ہوتے وہاں
موجود افراد نے معاملہ رفع دفع کرایا۔ جس کے بعد شاہد آفریدی نے کہا کہ اسے
خوامخواہ ایشو بنایا جارہا ہے اس وقت مجھے نماز کی جلدی تھی، بہرحال میں اس
تماشائی سے معذرت کرلوں گا، تقریبا سب ہی کھلاڑی اس طرح کام کرتے ہیں ڈھٹائی کا
ثبوت دیتے ہین یہ غیر اخلاقی حرکت ہے شاہد کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا |